پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے پہلے میچ سے قبل کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں، پریکٹس سیشن کے دوران لٹن داس انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔کراچی کنگز کے وکٹ کیپر جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔ڈاکٹرز نے لٹن کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔لٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کا افسوس ہے، میری جلد ریکوری کیلئے دعا کریں اور کراچی کنگز کیساتھ میری نیک خواہشات رہیں گی۔اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمارا پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہماری ٹیم کوالٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہم مرحلہ وار آگے بڑھنا چاہتے ہیں، گرم موسم میں ہمارے سیشنز ہوئے ہیں، آسٹریلیا جیسی گراسی وکٹ ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنا میرے لیے خوش آئند ہے، مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ٹورنامنٹ انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر میچ کی پچ کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے کامیابی

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے فتح

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 80 رنز کے بڑے مارجن سے کامیاب

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز ناکام، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی 8 وکٹوں سے فتح

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

نور زمان کی انڈر 23 سکواش چیمپیئن شپ میں کامیابی، ’پوتے کو ورلڈ اولمپک کا ٹارگٹ دیا ہے‘ قمر زمان

کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 140 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10 کا آج سے آغاز، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں

پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل میں شمولیت، کوربن بوش پر ایک سال کی پابندی

پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی

جنّت مرزا پی ایس ایل میں کس ٹیم کی سوشل میڈیا ایمبیسیڈر ہوں گی؟

’لڑکے اب کھانا بھی نہ کھائیں؟‘: پشاور زلمی کی دعوت، مندی کا چرچا اور کوہلی کا ڈائٹ پلان

مشہور کرکٹرپرایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی لگادی

ویرات کوہلی کا آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اوربڑا کارنامہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی