ٹیرف معاملہ: کینیڈا نے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا


امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا کے منفرد جوابی اقدام سے ڈونلڈ ٹرمپ حیران رہ گئے، امریکی ریاست الاسکا کوجانے والے ہر ٹرک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے مختلف ملکوں کے خلاف ٹیرف عائد کرکے جو عالمی تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے اس کے عملی نتائج اور کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ مستقبل میں ہوگا۔فی الحال دنیا کی معیشت میں ہلچل، غیر یقینی صورتحال، کھربوں ڈالرز کے نقصانات فوری طور پر سامنے ہیں۔ سونے کی قیمت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیرف جن ممالک پرعائد کیے گئے ہیں ان کے جوابی ٹیرف اور اقدامات کے اثرات و نتائج کا بھی امریکا اوردنیا پر براہ راست اثر پڑ رہا ہے۔تاہم کینیڈا نے جذباتی احتجاج کی بجائے خاموشی اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے ساتھ ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے جواب میں جواقدامات کیے ہیں اس نے خود ٹرمپ حیرانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کی جانب سے جو محصولات کی جنگ شروع کی گئی ہے اس سے امریکا خود کو دنیا میں تنہا کر لے گا۔چینی صدر نے امریکی ہم منصب کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کر خود کو الگ تھلگ کر رہا ہے۔ دنیا کے خلاف کھڑے ہونے کا نتیجہ اچھا نہیں آئے گا کیونکہ ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ مفادات کے تحفظ کیلیے امریکا کی یکطرفہ غنڈہ گردی کیخلاف مزاحمت کرے اور یورپی ممالک عالمی قواعد وضوابط کو برقرار رکھیں۔شی جن پنگ نے کہا کہ عالمی تبدیلیوں کے باوجود چین ثابت قدم رہے گا۔ چین کی تقری کو خود انحصاری اور سخت محنت سے تقویت ملتی ہے اور ہمارا ملک کبھی دوسروں کے احسانات پر انحصار نہیں کرتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے چین پر بھاری تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد چین نے بھی جوابی اقدام کے طورپرامریکا پر ٹیرف 84 سے بڑھا کر 125 فیصد کر دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا اور چین کے درمیان مسافر پروازوں کی بحالی پر بات چیت کا پہلا دور

امریکی ریاست نیویارک میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ، چھ افراد ہلاک

جیرڈا فلپسبورن، یہودی خاتون جو جرمنی چھوڑ کر مسلمانوں کو پڑھانے انڈیا آئیں

سیمی کنڈکٹر چِپس کو تحقیقات سے گزرنا ہو گا، چین پر ’جلد مزید ٹیرف بھی لگے گا‘

دندان سازوں کا بین الاقوامی دارالحکومت ’لاس الگودونس‘ امریکی سیاحوں کا مرکز کیسے بن گیا؟

غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا: امریکی صدر

یوکرین کے شہر پر روس کا بیلسٹک میزائل حملہ، عالمی رہنماؤں کی مذمت

غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم جاری، مزید 37 فلسطینی شہید

’ہولناک واقعہ‘: یوکرین کے شہر پر روس کا بیلسٹک میزائل حملہ، کم سے کم 34 ہلاک

امریکہ جانے کے خواب دیکھنے والے انڈین شہریوں کے لیے ’ویزا بلیٹن‘ میں بری خبر

پورا مچھر سماج ڈرا ہوا ہے۔۔ ہر مچھر کو مار کر نام اور وقت لکھنے والی عجیب و غریب لڑکی ! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

غیر برادری کے لڑکے کے ساتھ شادی کر کے فرار ہوگئی۔۔ باپ نے اپنی جان لینے سے پہلے سنگدل بیٹی کے نام خط میں کیا لکھا؟

مگرمچھوں سے بھری نہر میں کود گئے اور۔۔ 5 پاکستانی کیسے پوری ملائشین قوم کے ہیرو بن گئے ؟ ویڈیو نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا

یوکرین کے شہر پر روس کا دہرا میزائل حملہ، 34 افراد ہلاک: ’مذاکرات سے بمباری نہیں رُکی‘

ٹرمپ کے طبی معائنے کے نتائج پر وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آگیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی