پاکستان کے مختلف علاقوں میں اتوار سے ’ہیٹ ویو‘ جیسی صورتحال کی پیشگوئی


پاکستان کے محکمۂ موسمیات نے کل اتوار سے ملک کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔میٹ آفس نے اپنی پریس ریلیز میں امکان ظاہر کیا ہے کہ 13 اپریل سے ایک ہائی پریشر سسٹم بالائی ماحول کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اپریل سے ملک کے جنوبی حصّے میں ’شدید گرمی کی لہر‘ جیسی صورتحال کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 سے 18 اپریل تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے چھ سے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اسی عرصے کے دوران وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔پی ایم ڈی نے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دن کے وقت براہِ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت بڑھنے سے 14 سے 18 اپریل تک برف پگھل سکتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ہیٹ ویو کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔شدید گرمی آپ کی صحت کو پانچ طریقوں سے کیسے متاثر کرتی ہے؟گرمی انسانی جسم میں پانی کی کمی کر سکتی ہے اور اس سے آپ کو چکر آ سکتے ہیں۔ (فائل فوٹو: فزیشن پریمیئر)1: دل کی دھڑکن کا تیز ہوناجب آپ گرمی محسوس کرتے ہیں تو آپ کی دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ آپ کے جسم کو زیادہ درجہ حرارت میں زیادہ مشقت کرنی پڑتی ہے، اس کے نتیجے میں دل کی دھڑکن بڑھ سکتی ہے۔2: چکر آناگرمی انسانی جسم میں پانی کی کمی کر سکتی ہے اور پانی کی یہ کمی آپ کے دماغ کے لیے کافی خون حاصل کرنا مزید مشکل بنا سکتی ہے۔ اس سے آپ کو چکر آ سکتے ہیں۔3: فشار خون میں کمیگرمیوں میں مسلسل پسینے کی وجہ سے جسم میں فلیوڈز اور الیکٹرولائٹس کم ہو جاتے ہیں۔ گرمی آپ کے خون کی نالیوں کو بھی پھیلا دیتی ہے۔ یہ فشار خون میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔4: تھکنشدید گرمی سے آپ تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں اور متلی شروع ہو سکتی ہے۔ اس تھکاوٹ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر یہ ٹھیک نہ ہو تو ہیٹ سٹروک ہو سکتا ہے۔5: جسم میں پانی کی کمیضرورت سے زیادہ پسینہ پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ پانی کی کمی سر درد، چکر آنا، غنودگی، پیشاب میں کمی، منہ خشک، فشار خون میں کمی اور بہت سے ایسے مسائل کی وجہ بن سکتی ہے۔بچاؤ کے لیے کیا کریں1: زیادہ پانی پیئیں اور کیفین سے پرہیز کریں2: بچوں اور جانوروں کو گاڑیوں یا کسی تنگ جگہ پر نہ چھوڑیں3: گھر سے باہر کی سرگرمیاں محدود کریں، خاص کر شدید گرمی کے اوقات میں4: اگر آپ کو گرمی سے ہونی والی بیماریوں کی علامات نظر آئیں تو ڈاکٹر کی مدد لیں5: اپنی جلد کو بچانے کے لیے سن سکرین کا استعمال کریں6: اس وقت باہر نکلیں جب گرمی کی شدت کم ہو

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چنیوٹ کے استاد جنہوں نے 78 برس پرانے ’نظام تعلیم کو بدل ڈالا‘

ایران میں آٹھ پاکستانی شہریوں کا قتل: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: پاکستانی وزیرِ خزانہ

کراچی: فرقہ وارانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، زینبیون بریگیڈ کا عسکریت پسند گرفتار

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کا خطرہ

کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کیوں ہو رہی ہے؟

پاک امریکا تعلقات، امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی پر سوال، معاملہ شدت اختیار کر گیا

چوہدری شجاعت کو کونسا اہم عہدہ دیا گیا؟

معاشی استحکام کے لیے ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے: وزیرِ خزانہ

سوشل میڈیا صارفین وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کو ’فیملی وزٹ‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین شریف خاندان کے دورہ بیلاروس کو ’فیملی وزٹ‘ کیوں پکار رہے ہیں؟

بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

حکومت نے ’چائے والا‘ کے نام سے مشہور ارشد خان کا شناختی کارڈ کیوں بلاک کیا؟

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی