معاشی استحکام کے لیے ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے: وزیرِ خزانہ


پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے اور ٹیکس کو جی ڈی پی کی شرح کا ساڑھے تیرا فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے۔سنیچر کو لاہور میں چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کر کے ہی اقتصادی استحکام ممکن ہے اور آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو آخری بنا سکیں گے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر ایسے افسران کو بھرتی کریں گے جو ایماندار ہونے کے ساتھ ساتھ قابل بھی ہوں۔مہنگائی کے حوالے سے وزیر خزنہ نے کہا کہ افراطِ زر نیچے آنے کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہیے۔ ہم ہر ہفتے اور ہر مہینے دالوں، چینی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘ معاشی استحکام کے لیے مہنگائی کا کم ہونا، پالیسی ریٹ کا نیچے آنا بھی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر افراطِ زر کم ہونے کے اثرات عام آدمی تک نہیں جا رہے تو یہ بڑا مسئلہ ہے۔’ہم ہر ہفتے ہر مہینے میں ہم دیکھ رہے ہیں دالوں، چینی اور مرغی کے گوشت کی قیمت کہاں جا رہی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ افراطِ زر نیچے آ رہی ہو اور مڈل مین اس قسم کا کام کرے کہ عام آدمی مستفید نہ ہو سکے۔‘وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ آتا رہے گا اس کی کچھ بین الاقوامی اور کچھ مقامی ایشوز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو اگر ہم ان کے پیسے واپس نہیں کر سکتے تو مزید سرمایہ کاری کی طرف کیسے بڑھ سکتے ہیں۔ گذشتہ سال جون میں ہم نے یہ تمام واجبات کلیئر کر دیے ہیں۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ’تاجروں کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ سال 2028 میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، ملکی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی وقت کی ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران میں آٹھ پاکستانی شہریوں کا قتل: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: پاکستانی وزیرِ خزانہ

کراچی: فرقہ وارانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، زینبیون بریگیڈ کا عسکریت پسند گرفتار

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کا خطرہ

کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کیوں ہو رہی ہے؟

پاک امریکا تعلقات، امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی پر سوال، معاملہ شدت اختیار کر گیا

چوہدری شجاعت کو کونسا اہم عہدہ دیا گیا؟

معاشی استحکام کے لیے ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے: وزیرِ خزانہ

سوشل میڈیا صارفین وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کو ’فیملی وزٹ‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین شریف خاندان کے دورہ بیلاروس کو ’فیملی وزٹ‘ کیوں پکار رہے ہیں؟

بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

حکومت نے ’چائے والا‘ کے نام سے مشہور ارشد خان کا شناختی کارڈ کیوں بلاک کیا؟

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی