ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ


وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صنعتکاروں اور تاجروں کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ہمارا اصل مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے، نتخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو بخوبی سمجھتا ہوں، ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں۔ ایسا طبقہ جس کی جائیداد یہاں ہے نہ وہاں اس کو بھی پیچیدہ ٹیکس نظام میں الجھایا ہوا ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹیکسیشن کے معاملات کو براہ راست لیڈ کرر ہے ہیں، اگر ہم اپنے محصولات اور توانائی کے مسائل حل کرلیں، تو معیشت بہتری کی جانب چلی جائے گی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ چوری اور رشوت خوری کی شکایات کو ایک زاویے سے نہ دیکھا جائے، تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے، سرکاری افسران رشوت لے رہے ہیں، تو کوئی رشوت دے بھی تو رہا ہے، بزنس کمیونٹی سے کہتا ہوں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، آپ لوگ رشوت دینا بند کریں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ایسے افسران لائیں گے، جن کی ساکھ اور شہرت اچھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 80 فیصد انکم ٹیکس دینے والے سیلری کلاس کی انکم اکاؤنٹ میں گرتے ہی ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے، پھر بھی انہیں دفاتر میں جانا پڑتا ہے، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ نان ایپلی کیبل لکھ دیں، اگر کوئی ایسا لکھ دے، اور کل کو کوئی مسئلہ ہوجائے تو کون اسے حل کرے گا؟، ہم سادہ سا فارم متعارف کروائیں گے، موبائل فون سے آن لائن اسے بھردیں تو سیلری کلاس کا ٹیکس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری کاروباری ادارے (ایس او ایز) 800 ارب سے ایک کھرب روپے کا مجموعی نقصان کرتے ہیں، 24 ایس او ایز کی نجکاری کا کہہ دیا گیا ہے، ہر وقت کہا جاتا ہے کہ صحت اور تعلیم پر کیا خرچ کیا جارہا ہے، بجٹ کہیں اور جارہا ہے، یہی اس کا جواب ہے، جب یہاں سے پیسہ بچنا شروع ہوگا تو ہیلتھ اور ایجوکیشن پر مزید خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فیس لیس کسٹم کی جو پہلے بات ہوئی ہے، اب ہم اس میں ٹیکنالوجی متعارف کروائیں گے، اگر ہم اس عمل سے انسانی مداخلت کا خاتمہ نہیں کرتے اور کسی افلاطون کو بھی لگادیں گے تو مسئلہ نہیں حل ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آپ لوگ بھی تھوڑا سا حوصلہ کرلیں، ایک صاحب میرے پاس کچھ ماہ قبل آئے، اور کہا کہ ری فنڈ مل گیا ہے، لیکن ایک پرسنٹیج مانگی گئی تھی، افسر نے کہا کہ ان جیسے وزیر تو کئی آئے، اور کئی چلے گئے، ان صاحب کا کہنا تھا کہ ہمیں انہی افسران سے ڈیل کرنا ہے، اسی لیے وہ پرسنٹیج دے دی، میں آپ سے گزارش کروں گا، خدارا ایسا نہ کیجئے، آپ بھی حوصلہ کریں، اللہ خیر کرے گا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ان شا اللہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری جلد دوبارہ شروع کی جائے گی، پی آئی اے خسارے سے نکل کر منافع میں آچکی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آبادی اور ماحولیات کے مسائل ہیں، ہماری آبادی تیزرفتاری سے بڑھ رہی ہے، دیہات میں پیدائش کی شرح زیادہ ہے، شہروں میں تناسب کم ہے، اگر اسی رفتار سے آبادی بڑھتی گئی تو ملک کا مستقبل کیا ہوگا، اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ہمیں ڈھانچہ جاتی مسائل پر فوکس کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے لاہور میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، تو یہ سب ہم پر اور آپ پر منحصر ہے، کلائمیٹ چینج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے حوالے سے آپ لوگ تعاون کیجئے، تاکہ مسائل کم سے کم سطح پر لائے جاسکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چنیوٹ کے استاد جنہوں نے 78 برس پرانے ’نظام تعلیم کو بدل ڈالا‘

ایران میں آٹھ پاکستانی شہریوں کا قتل: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: پاکستانی وزیرِ خزانہ

کراچی: فرقہ وارانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، زینبیون بریگیڈ کا عسکریت پسند گرفتار

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کا خطرہ

کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کیوں ہو رہی ہے؟

پاک امریکا تعلقات، امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی پر سوال، معاملہ شدت اختیار کر گیا

چوہدری شجاعت کو کونسا اہم عہدہ دیا گیا؟

معاشی استحکام کے لیے ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے: وزیرِ خزانہ

سوشل میڈیا صارفین وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کو ’فیملی وزٹ‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین شریف خاندان کے دورہ بیلاروس کو ’فیملی وزٹ‘ کیوں پکار رہے ہیں؟

بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

حکومت نے ’چائے والا‘ کے نام سے مشہور ارشد خان کا شناختی کارڈ کیوں بلاک کیا؟

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی