
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں 14 سے 19 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا بھی خطرہ ہے۔ آج سبی، لاڑکانہ، حیدرآباد اور دادو میں شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 سے 19 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ کے اکثر مقامات پر درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورت حال رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی موسم گرم رہے گا اور اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے. کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری ، شدت 40 ڈگری محسوس کی گئی۔ موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں ہوا کے رخ میں تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوا، سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہونے کی امید ہے۔