عالمی تجارتی جنگ: چینی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا


چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے دوروان اپنے پہلے خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی ترقی خود انحصاری اور محنت پر منحصر ہے اور چینی قوم کسی بھی غیر منصفانہ دباؤ سے خوف زدہ نہیں ہے۔چینی صدر نے امریکا کو پیغام دیا کہ چین بلیک میل نہیں ہوگا، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور دنیا کے خلاف جانا خود کو تنہا کرنے کا باعث بنے گا۔چینی صدر نے کہا کہ بیرونی ماحول کچھ بھی ہو مگر چین پراعتماد رہے گا، اور فوکس اور توجہ کے ساتھ اپنے معاملات کی اچھی طرح دیکھ بھال کرے گا۔اس کے علاوہ چین کے وزیر تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے چین سے بار بار لگائے گئے تیرفس کی اب نمبر گیم سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں رہی ہے اور اب اس کی معاشی اہمیت بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ امریکا کی اس پریکٹس کو بے بقاب کرتا ہے جس کے ذریعے وہ ٹیرف کو ایک Bullying-toll کے طور پر استعمال کرتا ہے اور خود اپنا مذاق بناتا ہے، اب اگر امریکا اس نمبرز گیم پر اصرار کرے گا اور مزید ٹیرف لگائے گا تو چین جواب نہیں دے گا۔"مگر اگر امریکا اس بات پر بضدر رہا کہ وہ چینی مفادات کو بڑا نقصان پہنچائے گا تو چین بھر پور انداز میں جوابی اقدامات کرے گا اور آخر تک لڑے گا”چین نے امریکی ٹیرف کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں ایک اور درخواست دئر کر دی جس میں موقف اختیار کیا کہ بیجنگ پر امریکی ٹیرف سے عالمی تجارت کے مزید غیر مستحکم ہو نے کا خطرہ ہے۔ادھر ٹیسلا نے چین میں اپنی الیکٹرک کاروں کی آرڈرز لینا بند کر دیئے ہیں، واضح رہے امریکا کے چین پر 145 فیصد ٹیرف کے جواب میں چین نے بھی امریکا پر 125 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا اور چین کے درمیان مسافر پروازوں کی بحالی پر بات چیت کا پہلا دور

امریکی ریاست نیویارک میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ، چھ افراد ہلاک

جیرڈا فلپسبورن، یہودی خاتون جو جرمنی چھوڑ کر مسلمانوں کو پڑھانے انڈیا آئیں

سیمی کنڈکٹر چِپس کو تحقیقات سے گزرنا ہو گا، چین پر ’جلد مزید ٹیرف بھی لگے گا‘

دندان سازوں کا بین الاقوامی دارالحکومت ’لاس الگودونس‘ امریکی سیاحوں کا مرکز کیسے بن گیا؟

غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا: امریکی صدر

یوکرین کے شہر پر روس کا بیلسٹک میزائل حملہ، عالمی رہنماؤں کی مذمت

غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم جاری، مزید 37 فلسطینی شہید

’ہولناک واقعہ‘: یوکرین کے شہر پر روس کا بیلسٹک میزائل حملہ، کم سے کم 34 ہلاک

امریکہ جانے کے خواب دیکھنے والے انڈین شہریوں کے لیے ’ویزا بلیٹن‘ میں بری خبر

پورا مچھر سماج ڈرا ہوا ہے۔۔ ہر مچھر کو مار کر نام اور وقت لکھنے والی عجیب و غریب لڑکی ! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

غیر برادری کے لڑکے کے ساتھ شادی کر کے فرار ہوگئی۔۔ باپ نے اپنی جان لینے سے پہلے سنگدل بیٹی کے نام خط میں کیا لکھا؟

مگرمچھوں سے بھری نہر میں کود گئے اور۔۔ 5 پاکستانی کیسے پوری ملائشین قوم کے ہیرو بن گئے ؟ ویڈیو نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا

یوکرین کے شہر پر روس کا دہرا میزائل حملہ، 34 افراد ہلاک: ’مذاکرات سے بمباری نہیں رُکی‘

ٹرمپ کے طبی معائنے کے نتائج پر وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آگیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی