تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل


چین میں تیز ہواؤں کے پیش نذر لاکھوں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی ہے جب کہ متنبہ کیا گیا ہے کہ ان ہواؤں میں 50 کلوگرام سے کم وزن والے لوگ باآسانی ہوا میں اڑا سکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے کہا کہ شمالی چین میں ہفتے اور اتوار کے روز ایسی شدید ہوائیں چل سکتی ہیں جو انسان تک کو اپنے ساتھ اڑا لے جا سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین میں حکام نے لاکھوں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے جبکہ کچھ سرکاری ذرائع ابلاغ نے متنبہ کیا ہے کہ ان ہواؤں میں 50 کلوگرام سے کم وزن والے لوگ باآسانی ’ہوا میں اڑ سکتے ہیں۔‘حکام کا کہنا ہے کہ منگولیا سے جنوب مشرق کی طرف بڑھنے والے سرد بھنور کی وجہ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں بیجنگ، تیانجن اور ہیبی کے علاقے کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔ایک دہائی میں پہلی بار بیجنگ نے آندھی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جو کہ چار درجہ موسمی انتباہی سسٹم میں دوسرا سب سے خطرناک درجہ ہے۔رپورٹ کے مطابق خدشہ ہے کہ اس بار یہ ہوائیں علاقے میں برسوں میں دیکھی جانے والی کسی بھی چیز سے زیادہ تیز ہوں گی، حکام نے بتایا کہ ہفتے کو جب تیز ہوائیں آئیں گی تو بیجنگ میں 24 گھنٹوں کے اندر درجہ حرارت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔بیجنگ کی موسمیاتی سروس نے کہا کہ ’یہ انتہائی تیز ہوائیں ہیں، طویل عرصے تک چلتی ہیں اور وسیع علاقے کو متاثر کرتی ہیں اور یہ انتہائی تباہ کن ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکہ کی چینی الیکٹرانک درآمدات کو جوابی ٹیرف سے چھوٹ، ’تجارتی جنگ کی شدّت کم‘

ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی جاں بحق

’ناقابل یقین معجزہ‘: اس خاتون کی کہانی جو اپنی بہن کی بچہ دانی کی مدد سے ماں بنی

برطانیہ میں اپنی بیٹیوں کے آئی پیڈز ضبط کرنے پر خاتون گرفتار، بات کرنے پر بھی پابندی

ایک حاملہ خاتون کی میٹھے کی طلب جس نے پوری دنیا کو ’دبئی چاکلیٹ‘ کے جنون میں مبتلا کیا

ایران میں آٹھ پاکستانی شہریوں کا قتل: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

ایران اور امریکہ کے درمیان ’مثبت‘ بات چیت: متنازع ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کیوں ہو رہے ہیں؟

امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: پاکستانی وزیرِ خزانہ

کشمیر میں جھڑپیں، انڈین فوج کے افسر اور تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، الرٹ جاری

فنڈز میں کٹوتی، پاکستان سمیت 60 ممالک میں اقوام متحدہ کے عملے میں 20 فیصد کمی

بیجنگ کے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف کا اطلاق، عالمی سپلائی چِین متاثر ہونے کا خطرہ

تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

عالمی تجارتی جنگ: چینی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا

چین میں نصف صدی کی شدید ترین آندھی، 800 سے زائد پروازیں منسوخ ’50 کلو سے کم وزن والوں کو ہوا اڑا لے جا سکتی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی