برطانیہ میں اپنی بیٹیوں کے آئی پیڈز ضبط کرنے پر خاتون گرفتار، بات کرنے پر بھی پابندی


برطانیہ میں تاریخ کی ایک استاد نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بیٹیوں کے آئی پیڈز ضبط کرنے پر نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ ان سے بات کرنے سے بھی روک دیا گیا۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق 50 سالہ وینیسا براؤن کو 26 مارچ کو دو آئی پیڈز چوری کرنے کے الزام میں ایک سیل میں ساڑھے سات گھنٹے گزارنے پڑے۔ انہوں نے اس تجربے کو ’ناقابل بیان تباہی اور صدمہ‘ قرار دیا ہے۔بعد میں انہیں ان شرائط پر ضمانت پر رہا کیا گیا کہ جب تک مقدمہ خارج نہیں ہو جاتا وہ وہ اس تفتیش کے حوالے سے اپنی بیٹیوں سمیت کسی سے بات نہیں کر سکتیں۔وینیسا براؤن نے ایل بی سی کو بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں سے انہیں سکول کے کام پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دینے کے لیے آئی پیڈز لیے تھے۔سرے پولیس نے کوبھم میں وینیسا کی والدہ کے گھر میں ان آئی پیڈز کا سراغ لگایا اور بعد میں قبول کیا کہ یہ ان کے بچوں کے تھے اور وہ انہیں ضبط کرنے کی ’حقدار‘ تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اب اس کے بارے میں بات کرنا بھی کافی تکلیف دہ لگتا ہے۔‘وینیسا نے پولیس والوں کے طرز عمل کے حوالے سے کہا کہ ’یہ مکمل طور پر غیرپیشہ ورانہ تھا۔ وہ میری والدہ، جو 80 کے پیٹے میں ہیں، ایسے بات کر رہے تھے جیسے وہ ایک مجرم ہوں۔‘دوسری جانب سرے پولیس نے کہا ہے کہ آئی پیڈز کی تلاش اس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص نے کوبھم میں ایک پتے پر جانے والے افسران کو دو آئی پیڈز کی چوری کی اطلاع دی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کانگریس کسی مسلمان کو پارٹی کا صدر کیوں نہیں بناتی، نریندر مودی کی اپوزیشن پر تنقید

انڈیا اور چین کے درمیان مسافر پروازوں کی بحالی پر بات چیت کا پہلا دور

امریکی ریاست نیویارک میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ، چھ افراد ہلاک

جیرڈا فلپسبورن، یہودی خاتون جو جرمنی چھوڑ کر مسلمانوں کو پڑھانے انڈیا آئیں

سیمی کنڈکٹر چِپس کو تحقیقات سے گزرنا ہو گا، چین پر ’جلد مزید ٹیرف بھی لگے گا‘

دندان سازوں کا بین الاقوامی دارالحکومت ’لاس الگودونس‘ امریکی سیاحوں کا مرکز کیسے بن گیا؟

غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا: امریکی صدر

یوکرین کے شہر پر روس کا بیلسٹک میزائل حملہ، عالمی رہنماؤں کی مذمت

غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم جاری، مزید 37 فلسطینی شہید

’ہولناک واقعہ‘: یوکرین کے شہر پر روس کا بیلسٹک میزائل حملہ، کم سے کم 34 ہلاک

امریکہ جانے کے خواب دیکھنے والے انڈین شہریوں کے لیے ’ویزا بلیٹن‘ میں بری خبر

پورا مچھر سماج ڈرا ہوا ہے۔۔ ہر مچھر کو مار کر نام اور وقت لکھنے والی عجیب و غریب لڑکی ! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

غیر برادری کے لڑکے کے ساتھ شادی کر کے فرار ہوگئی۔۔ باپ نے اپنی جان لینے سے پہلے سنگدل بیٹی کے نام خط میں کیا لکھا؟

مگرمچھوں سے بھری نہر میں کود گئے اور۔۔ 5 پاکستانی کیسے پوری ملائشین قوم کے ہیرو بن گئے ؟ ویڈیو نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا

یوکرین کے شہر پر روس کا دہرا میزائل حملہ، 34 افراد ہلاک: ’مذاکرات سے بمباری نہیں رُکی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی