راولپنڈی: زیادتی کے بعد 7سالہ بھانجی کو قتل کرنے والا ملزم فائرنگ سے ہلاک


راولپنڈی میں 7 سالہ بھانجی کےاغوا، زیادتی اور قتل کے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی تاہم گولیاں لگنے سے گرفتار ملزم زخمی ہوگیا، ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم سنبل کوآلہ قتل برآمدگی کے لیے لےجایا جارہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے مرید پھاٹک لے جایا جارہا تھا، ملزم کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ ملزم سنبل نے7سالہ بچی کو زیر تعمیر مکان میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا، راولپنڈی پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ملزم سنبل کو مندرہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، ملزم مقتولہ کا سگا ماموں اور نشے کا عادی تھا۔ملزم نے بچی کو ایسٹر کی خوشی میں چیز دلانے کا جھانسہ دیا اور بہلا پھسلا کر زیر تعمیر مکان میں لے گیا، ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں مقتولہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہے، بچی کی لاش اتوار اور پیر کی درمیانی شب 5 مرلہ سکیم میں زیر تعمیر گھر کے فرسٹ فلور پر واش روم سے ملی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

شلوار قمیص کی جگہ پینٹ شرٹ، قبائلی علاقوں کی پولیس کی وردی ’ڈیڑھ صدی بعد‘ تبدیل

پنجاب اسمبلی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل منظور

نہری منصوبے کے خلاف احتجاج، سندھ اور پنجاب کی رابطہ سڑکیں بند

جنگلی چیتے کے حملے میں متعدد بکریاں ہلاک

لائیو: امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیرِ خزانہ

ریلوے پولیس میں یومیہ فکس الاؤنس میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک، حملہ آوروں کی تلاش جاری

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں کم از کم پانچ ہلاک، متعدد زخمی

وزیراعلیٰ سندھ کا ہر قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان

وفاقی حکومت کا چھ نہروں کی تعمیر کا منصوبہ کیا ہے اور اس میں صرف چولستان وجہ تنازع کیوں ہے؟

نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

روٹ 47: لاہور میں پاکستان کی جدید ترین سڑک ’جو بجلی بھی بنائے گی‘

وزیراعظم کا نمایاں کاکردگی دکھانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی