شلوار قمیص کی جگہ پینٹ شرٹ، قبائلی علاقوں کی پولیس کی وردی ’ڈیڑھ صدی بعد‘ تبدیل


پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق قبائلی علاقوں (فاٹا) کو صوبے میں ضم کرنے کے بعد وہاں موجود خاصہ دار فورس کو محکمہ پولیس میں شامل کر دیا گیا تھا۔ان علاقوں میں قبائلی روایات کے مطابق پولیس کے یونیفارم یعنی ملیشیا شلوار قمیص میں تبدیلی نہیں لائی گئی تھی مگر اب ان علاقوں کی پولیس کی یونیفارم تبدیل کر کے پینٹ شرٹ کی جا رہی ہے۔ پولیس سربراہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ضلع باجوڑ میں پولیس نے پہلی مرتبہ باقاعدہ وردی پہننا شروع کر دی ہے۔ضلعی افسر سے لے کر سپاہی تک فورس کے تمام اہلکار پینٹ شرٹ پہننے لگے ہیں۔ضلع باجوڑ کی پولیس کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ’یونیفارم کی تبدیلی سے پولیس کی شناخت اور عوام کے ساتھ رابطے میں بہتری آئے گی۔‘محکمہ پولیس کے مطابق یونیفارم کا فیصلہ پولیس نظام کی بہتری کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ضلع خیبر میں بھی پولیس فورس کو باقاعدہ یونیفارم پہنننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی پولیس افسر کی جانب سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو وردی میں گروپ فوٹو بنانے کی ہدایت جاری کی گئی جس پر سوموار سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر رائے مظہر اقبال نے نئے یونیفارم میں ملبوس افسروں اور اہلکاروں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا۔خاصہ دار فورس قبائلی علاقوں کی سرحدوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے انگریز دور میں قائم کی گئی تھی (فائل فوٹو:ویڈیو گریب)انہوں نے پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’خیبر پولیس کی یونیفارم قریباً 150 سال بعد تبدیل کی گئی ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے، خیبر پولیس دیگر اضلاع کی طرز پر پینٹ شرٹ پہننے کی پابند ہو گی جو کہ پیشہ ورانہ نظم و ضبط کی نئی علامت بھی ہے۔‘ڈی پی او خیبر کا کہنا تھا کہ ’یونیفارم ڈسپلن کا اہم جزو ہے جس پر اب سے سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔‘پولیس حکام کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی شلوار قمیض کی جگہ پینٹ شرٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔یونیفارم الاؤنس کی منظوریانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے گذشتہ ماہ مارچ سے پولیس یونیفارم الاؤنس کی منظوری دی ہے جس کے تحت تمام اہلکاروں کو 700 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔قبل ازیں خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے افسروں کو سرکاری یونیفارم فراہم کی جاتی تھی۔ تاہم یونیفارم پرانی ہونے کی صورت میں نئے یونیفارم کے لیے پولیس کی تنخواہ سے اضافی رقم کی کٹوتی کی جاتی تھی۔ یونیفارم ڈسپلن سے رویے میں تبدیلی کا امکان سابق آئی جی پولیس اختر علی شاہ نے مؤقف اپنایا کہ ’کسی بھی فورس کی کارکردگی پر یونیفارم کا بہت اثر پڑتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’استری شدہ پینٹ شرٹ، سر پر ٹوپی ہو، جوتے پالش ہوئے ہوں اور بال ٹھیک ہوں تو اس کا انسانی برتاؤ پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ پولیس اہلکار سرکاری یونیفارم میں ڈسپلن پر مکمل عمل درآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کا عوام یا سائل پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔‘ اختر علی شاہ نے مزید کہا کہ ’خوش لباس رہنے سے انسانی اعصاب پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہے۔ علاوہ ازیں یونیفارم کا مطلب ہے ایک جیسا یعنی اسے نظم و ضبط کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ ماضی میں قبائلی پولیس اہل کار ملیشیا کے کپڑوں میں پولیسنگ کرتے تھے لیکن اب یونیفارم کے آنے سے بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔‘سابق آئی جی نے کہا کہ پولیس اہلکار سرکاری یونیفارم میں ڈسپلن پر مکمل عمل درآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں (فوٹو: خیبر پولیس)سابق آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ ’یونیفارم کے علاوہ پولیس اصلاحات کے لیے مزید اقدامات بھی کرنے کی ضرورت ہے جن میں پولیس فورس کے برتاؤ اور تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘خاصہ دار فورس کیا تھی؟خاصہ دار کا لفظی مطلب محافظ ہے، یہ فورس سابق قبائلی علاقوں کی سرحدوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے انگریز دور میں قائم کی گئی تھی اور اس میں تعیناتی مقامی لوگوں سے کی جاتی تھی۔سابق فاٹا کے اضلاع جب سال 2018 میں خیبرپختونخوا میں ضم ہوئے تو خاصہ دار فورس کو محکمہ پولیس میں شامل کر دیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

شلوار قمیص کی جگہ پینٹ شرٹ، قبائلی علاقوں کی پولیس کی وردی ’ڈیڑھ صدی بعد‘ تبدیل

پنجاب اسمبلی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل منظور

نہری منصوبے کے خلاف احتجاج، سندھ اور پنجاب کی رابطہ سڑکیں بند

جنگلی چیتے کے حملے میں متعدد بکریاں ہلاک

لائیو: امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیرِ خزانہ

ریلوے پولیس میں یومیہ فکس الاؤنس میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک، حملہ آوروں کی تلاش جاری

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں کم از کم پانچ ہلاک، متعدد زخمی

وزیراعلیٰ سندھ کا ہر قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان

وفاقی حکومت کا چھ نہروں کی تعمیر کا منصوبہ کیا ہے اور اس میں صرف چولستان وجہ تنازع کیوں ہے؟

نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

روٹ 47: لاہور میں پاکستان کی جدید ترین سڑک ’جو بجلی بھی بنائے گی‘

وزیراعظم کا نمایاں کاکردگی دکھانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی