وزیراعظم کا نمایاں کاکردگی دکھانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے خصوصی تقریب میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی محنت اور ہمت کو سراہتے ہوئے انہیں سول ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، مادر وطن کیلئے ان کی بڑی خدمات ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج دیا ہے ، مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے جذبوں، وطن کیلئے محبت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے اپنا اور اپنے ملک کیلئے نام روشن کیا اور طب، تعلیم، انجینئرنگ اور کنسلٹینسی میں بطور پروفیشنل محنت کر کے رزق حلال کمایا ہے۔پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندرپار پاکستانیوں پر فخر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ کنونشن میں اوورسیز کی بڑی تعداد میں شرکت حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور اُنہیں مزید سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں ، انہیں سرمایہ کاری کے مواقع بھی دیئے جائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

شلوار قمیص کی جگہ پینٹ شرٹ، قبائلی علاقوں کی پولیس کی وردی ’ڈیڑھ صدی بعد‘ تبدیل

پنجاب اسمبلی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل منظور

نہری منصوبے کے خلاف احتجاج، سندھ اور پنجاب کی رابطہ سڑکیں بند

جنگلی چیتے کے حملے میں متعدد بکریاں ہلاک

لائیو: امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیرِ خزانہ

ریلوے پولیس میں یومیہ فکس الاؤنس میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک، حملہ آوروں کی تلاش جاری

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں کم از کم پانچ ہلاک، متعدد زخمی

وزیراعلیٰ سندھ کا ہر قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان

وفاقی حکومت کا چھ نہروں کی تعمیر کا منصوبہ کیا ہے اور اس میں صرف چولستان وجہ تنازع کیوں ہے؟

نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

روٹ 47: لاہور میں پاکستان کی جدید ترین سڑک ’جو بجلی بھی بنائے گی‘

وزیراعظم کا نمایاں کاکردگی دکھانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی