نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی


کراچی اور کوئٹہ میں نان، روٹی اور چپاتی روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10روپے کمی کردی گئی، شہر میں 360گرام کی روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی۔ کوئٹہ زائد قیمت پرروٹی فروخت کرنےوالےعناصرکیخلاف کارروائی ہوگیدوسری جانب کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردیں، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 15 روپے مقرر کردی گئی۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، 150گرام نان کی قیمت 17 روپے مقرر کر دی۔ شہری شکایت درج کرائیں، خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔حسن نقوی کے مطابق 180گرام نان کی زیادہ سے زیادہ قیمت 22 روپے ہے، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابل سزا جرم ہے، نرخ نامہ ہر دکان پر لازمی آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ نان چپاتی نرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کمشنر کراچی نے ڈیڑھ ماہ بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔ کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں 10روپے سے 17روپے فی کلو کمی کی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا ہول سیل 83 روپے جبکہ ریٹیل میں 87 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ فائن آٹا ہول سیل 88 روپے جبکہ ریٹیل میں 92 روپے فی کلو مقرر کی گئی، چکی آٹا کے نرخ 100 روپے فی کلو مقرر ہے۔مارکیٹ میں فائن آٹا 90 سے 100 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چکی آٹا 110 سے 115 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

شلوار قمیص کی جگہ پینٹ شرٹ، قبائلی علاقوں کی پولیس کی وردی ’ڈیڑھ صدی بعد‘ تبدیل

پنجاب اسمبلی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل منظور

نہری منصوبے کے خلاف احتجاج، سندھ اور پنجاب کی رابطہ سڑکیں بند

جنگلی چیتے کے حملے میں متعدد بکریاں ہلاک

لائیو: امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیرِ خزانہ

ریلوے پولیس میں یومیہ فکس الاؤنس میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک، حملہ آوروں کی تلاش جاری

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں کم از کم پانچ ہلاک، متعدد زخمی

وزیراعلیٰ سندھ کا ہر قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان

وفاقی حکومت کا چھ نہروں کی تعمیر کا منصوبہ کیا ہے اور اس میں صرف چولستان وجہ تنازع کیوں ہے؟

نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

روٹ 47: لاہور میں پاکستان کی جدید ترین سڑک ’جو بجلی بھی بنائے گی‘

وزیراعظم کا نمایاں کاکردگی دکھانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی