روٹ 47: لاہور میں پاکستان کی جدید ترین سڑک ’جو بجلی بھی بنائے گی‘


لاہور کے وسط میں واقع  کلمہ چوک میں ملک کی جدید ترین سڑک ’روٹ 47‘ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے اس سڑک اور دیگر ترقیاتی کام کو 9 ارب روپے میں مکمل کیا ہے۔یہ سڑک کلمہ چوک سے فیروزپور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ کو ملاتی ہے۔ بنیادی طور پر ’روٹ 47‘ شہر کے وسط میں بننے والے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی مرکزی شاہراہ ہے۔اگر آپ گلبرگ کلمہ چوک کے فلائی اوور کے نیچے سے گزرتے ہوئے مین بلیوارڈ کی طرف جا رہے ہیں تو دائیں طرف فردوس مارکیٹ کو جاتی سڑک سے ذرا سا پہلے انڈر پاس سے ’روٹ 47‘ کا آغاز ہوتا ہے۔ساڑھے چار کلومیڑ لمبی اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور بھی ہے جو والٹن روڈ پر کھلتا ہے۔اس سڑک کو پاکستان کی سب سے جدید سڑک کیوں کہا جا رہا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے بتایا کہ ’اس کی کئی وجوہات ہیں۔ سب سے پہلی وجہ یہ ہے کہ یہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی مرکز کی مرکزی شاہراہ ہے۔ یہ بین الاقوامی معیار کا بلند عمارتوں کا پہلا تجارتی مرکز ہے۔‘’دوسرا یہ کہ اس سڑک کو ایسے بنایا گیا ہے کہ اس پر پانی رک نہیں سکتا اور اس پر پیدل چلنے اور سائیکل ٹریک الگ سے بنائے گئے ہیں۔‘یہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی مرکز کی مرکزی شاہراہ ہے (فائل فوٹو: سی بی ڈی)عمران امین کا کہنا کہ ’سڑک کے دونوں طرف بنائے گئے فٹ پاتھ پر سولر پینل لگا رہے ہیں۔ جس سے بیک وقت پیدل چلنے والوں کو چھاؤں میسر آئے گی اور اس میں کم از کم ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی ہو گی۔ میرے خیال میں یہ پاکستان کی پہلی سمارٹ سڑک ہے جو بجلی بھی بنائے گی۔‘لاہور کے وسط میں واقع والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے اس کی 300 ایکڑ زمین پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنایا جا رہا ہے۔ یہاں تجارتی مقاصد کے لیے بلندوبالا عمارتیں بنائی جا رہی ہیں اور عمودی شہری طرز زندگی کی طرف اس کو لاہور کا پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔روٹ 47 کی تکمیل کے ساتھ ہی سی بی ڈی کے اندر تمام ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے۔انتظامیہ کے مطابق دو پارکنگ پلازوں کی تعمیر بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔حکومت کا سی بی ڈی کو تجارت کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کا بھی منصوبہ ہے (فائل فوٹو: سی بی ڈی)عمران امین کہتے ہیں کہ ’یہ صرف روٹ 47 ہی نہیں بلکہ ہم نے والٹن روڈ کو بھی تبدیل کر دیا ہے اور ٹریفک کے 40 سال کے مسائل حل کر دیے ہیں۔ اس علاقے میں اب سٹیٹ آف دی آرٹ سیوریج کا نظام ہے۔‘ ’انہوں نے مزید کہا کہ روٹ 47 اور سی بی ڈی کے سارے بارش کے پانی کو زیر زمین سسٹم کے ذریعے اکھٹا اور صاف کرکے ایک بڑی جھیل میں لایا جائے گا۔ جھیل کی تعمیر بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔‘حکومت کا سی بی ڈی کو تجارت کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

شلوار قمیص کی جگہ پینٹ شرٹ، قبائلی علاقوں کی پولیس کی وردی ’ڈیڑھ صدی بعد‘ تبدیل

پنجاب اسمبلی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل منظور

نہری منصوبے کے خلاف احتجاج، سندھ اور پنجاب کی رابطہ سڑکیں بند

جنگلی چیتے کے حملے میں متعدد بکریاں ہلاک

لائیو: امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیرِ خزانہ

ریلوے پولیس میں یومیہ فکس الاؤنس میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک، حملہ آوروں کی تلاش جاری

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں کم از کم پانچ ہلاک، متعدد زخمی

وزیراعلیٰ سندھ کا ہر قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان

وفاقی حکومت کا چھ نہروں کی تعمیر کا منصوبہ کیا ہے اور اس میں صرف چولستان وجہ تنازع کیوں ہے؟

نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

روٹ 47: لاہور میں پاکستان کی جدید ترین سڑک ’جو بجلی بھی بنائے گی‘

وزیراعظم کا نمایاں کاکردگی دکھانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی