فہیم اشرف کی کوششیں رائیگاں، بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی


تین میچوں پر مشتمل ٹی20  سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو آٹھ رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 125 رنز ہی بنا سکی۔اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آج ٹی20 انترنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ احمد دانیال نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا، عباس آفریدی نے دو، دو اور فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بیس اوورز کی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے تمام وکٹیں گنواتے ہوئے 133 رنز سکور کیے۔ جاکر علی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ مہدی حسن نے 33 اور پرویز حسین نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔ 134 رنز کے تعاقب مییں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہو سکا جب دوسرے اوور میں ہی پاکستان نے 9 رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔صائم ایوب ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث بغیر کوئی سکور کیے پولین لوٹے۔ پاکستان کو تیسرے اوور میں اگلا نقصان ہوا جب فخر زمان آٹھ رنز بنا کر شریفل اسلام کی بال پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور چوتھے اوور میں پاکستان کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب حسن نواز بغیر کوئی رنز سکور کیے تنظیم حسن کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ اگلی ہی بال پر نئی آنے والے بیٹر محمد نواز بھی صفر سکور پر ہی پولین لوٹ گئے۔ نویں اوور میں پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب سلمان علی آغا 23 گیندوں پر 9 رنز بنا کر مہدی حسن کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔بارہویں اوور میں پاکستان نے اپنی ساتوں وکٹ گنوائی، خوشدل شاہ 18 گیندوں پر 13۔ رنز بنا کر مہدی حسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد فہیم اشرف اور عباس آفریدی نے ذمہ دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 16 اوورز میں 88 رنز تک پہنچایا۔ مگر یہ شراکت زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور عباس آفریدی 13  گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔عباس آفریدی کے بعد ٹی20 ڈیبیو کرنے والے احمد دانیا کریز پر آئے اور وکٹ بچانے کے لیے ان فارم فہیم اشرف کا ساتھ دیا۔ انسویں آوور میں فہیم اشرف نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے اور پاکستان میچ میں واپس آتا دکھائی دیا، لیکن اگلی ہی گیند پر فہیم اشرف بولڈ آؤٹ ہوگئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 3، تنظیم حسن اور مہدی حسن نے دو دو، جبکہ رشاد حسین اور مصطفوی فور رحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اتوار کو شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں  کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔ اس میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف  16 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش پلیئنگ الیون: پرویز حسین ایمون، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شرف السلام اور مستفیض الرحمان۔ پاکستان پلیئنگ الیون: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور احمد دانیال۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، بابر اور شاہین کی واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم 2026 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا اعلان

امریکہ: سپرسٹار ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے، ’ڈبلیو ڈبلیو ای کی شناخت تھے‘

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

’حوصلہ رکھیے، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی آ جائیں گے‘

ایشیا کپ کا نیوٹرل وینیو پر انعقاد، انڈیا نے ’رضامندی‘ ظاہر کر دی

تیسرا ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی

فہیم اشرف کی کوششیں رائیگاں، بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

مارشل آرٹس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، شاہ زیب رند نے برازیلین فائٹر کو شکست دے دی

ریسلنگ کی دنیا کے عظیم ترین سپر اسٹار ہلک ہوگن چل بسے

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست: ’فہیم اشرف، یہ کیا کر دیا؟‘

’ایک آدھا ایسا خراب انڈا ہوتا ہے جس سے سب متاثر ہوتے ہیں‘، شاہد آفریدی کا ردعمل

پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

’برقعے کہاں ہیں‘، پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

بیری رچرڈز، دنیائے کرکٹ کا وہ ہیرا جو ’نسل پرستی کی گرد‘ میں چھپ گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی