ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، بابر اور شاہین کی واپسی


ویسٹ انڈیز کے خلاف تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جمعے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی ویب سائٹ پر اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ٹی20 اور ون ڈے سیریز شیڈول ہیں جو 31 جولائی سے 12 اگست تک کھیلی جائیں گی۔پی سی بی کے مطابق ون ڈے سیریز کے 16 رکنی سکواڈ کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز آٹھ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں رائٹ آرم بیٹر حسن نواز واحد نیا چہرہ ہیں جبکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20  میچز 31 جولائی، دو اگست اور تین اگست کو امریکہ کے شہر لاؤڈر ہل کے سینٹرل بروورڈ پارک اینڈ بروورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ٹی20 ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ فاسٹ بولرز حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔بنگلہ دیش میں ٹی20 سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈسلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ون ڈے میچز کے لیے 16 رکنی سکواڈمحمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا شیڈول31 جولائی: پہلا ٹی20، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، سینٹرل بروورڈ پارک، لاؤڈرہل، امریکہدو اگست: دوسرا ٹی20، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، سینٹرل بروورڈ پارک، لاؤڈرہل، امریکہتین اگست: تیسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، سینٹرل بروورڈ پارک، لاؤڈرہل، امریکہآٹھ اگست: پہلا ونڈے میچ، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو10 اگست: دوسرا ون ڈے میچ، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو12 اگست: تیسرا ون ڈے میچ، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

جی ای فیسٹیول: چترال کی بیٹیوں نے سلور میڈل جیت لیا

مانچسٹر ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط: انڈین بولرز کی پھیکی بولنگ کے بعد گمبھیر پر تنقید، روٹ کو خراجِ تحسین

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، بابر اور شاہین کی واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم 2026 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا اعلان

امریکہ: سپرسٹار ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے، ’ڈبلیو ڈبلیو ای کی شناخت تھے‘

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

’حوصلہ رکھیے، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی آ جائیں گے‘

ایشیا کپ کا نیوٹرل وینیو پر انعقاد، انڈیا نے ’رضامندی‘ ظاہر کر دی

تیسرا ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی

فہیم اشرف کی کوششیں رائیگاں، بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

مارشل آرٹس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، شاہ زیب رند نے برازیلین فائٹر کو شکست دے دی

ریسلنگ کی دنیا کے عظیم ترین سپر اسٹار ہلک ہوگن چل بسے

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست: ’فہیم اشرف، یہ کیا کر دیا؟‘

’ایک آدھا ایسا خراب انڈا ہوتا ہے جس سے سب متاثر ہوتے ہیں‘، شاہد آفریدی کا ردعمل

پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی