تیسرا ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی


تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی ہے۔جمعرات کو بنگلہ دیشی شہر میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 104 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سفیع الدین 35 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے، محمد نائم 10، ناثوم احمد نو، کپتان لٹن داس آٓٹھ، تسکین احمد سات، شرف السلام سات، شمیم حسین پانچ، ذاکر علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تنزید حسن اور مہدی حسن کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے تین، فہیم اشرف اور محمد نواز نے دو دو جبکہ احمد دانیال، سلمان علی آغا اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ حسن نواز 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 21، محمد حارث پانچ، فہیم اشرف چار اور حسین طلعت ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی ایک اور کپتان سلمان علی آغا 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 21 رنز بنائے (فوٹو: اے ایف پی)بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین، ناثوم احمد نے دو جبکہ شریف السلام اور محمد سفیان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سیریز کے پہلے اور دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کا 111 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 125 رنز ہی بنا سکی تھی۔ بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیوناس میچ میں تنزید حسن ، محمد نعیم، لٹن داس (کپتان)، مہدی حسن مرزا، جاکر علی، شمیم حسین، محمد سفیان، مہدی حسن، تسکین احمد، شرف السلام اور ناثوم احمد بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور احمد دانیال پاکستان کی پلئنگ الیون کا حصہ تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، بابر اور شاہین کی واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم 2026 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا اعلان

امریکہ: سپرسٹار ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے، ’ڈبلیو ڈبلیو ای کی شناخت تھے‘

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

’حوصلہ رکھیے، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی آ جائیں گے‘

ایشیا کپ کا نیوٹرل وینیو پر انعقاد، انڈیا نے ’رضامندی‘ ظاہر کر دی

تیسرا ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی

فہیم اشرف کی کوششیں رائیگاں، بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

مارشل آرٹس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، شاہ زیب رند نے برازیلین فائٹر کو شکست دے دی

ریسلنگ کی دنیا کے عظیم ترین سپر اسٹار ہلک ہوگن چل بسے

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست: ’فہیم اشرف، یہ کیا کر دیا؟‘

’ایک آدھا ایسا خراب انڈا ہوتا ہے جس سے سب متاثر ہوتے ہیں‘، شاہد آفریدی کا ردعمل

پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

’برقعے کہاں ہیں‘، پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

بیری رچرڈز، دنیائے کرکٹ کا وہ ہیرا جو ’نسل پرستی کی گرد‘ میں چھپ گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی