خود لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہو اور۔۔ زاہد احمد کے جہنمی قرار دینے پر یوٹیوبرز نے بھی شیشہ دکھا دیا ! سوشل میڈیا پر نئی بحث


"کسی اور کی بیوی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسلام کی باتیں؟ اسٹیج پر ڈانس، انٹرویو میں دین۔ کانٹینٹ کریئٹرز کو جہنمی کہنا، جبکہ آپ خود اداکاراؤں کے ساتھ گھل مل کر، ڈانس کر کے اور نئی ناک کی سرجری دکھا کر بیٹھے ہیں؟" معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار علشبہ انجم نے حال ہی میں اداکار زاہد احمد کے اُس بیان پر شدید ردِعمل دیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا کریئیٹرز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ایجاد کرنے والے لوگ جہنم میں جائیں گے۔ زاہد احمد کے یہ الفاظ احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ کے دوران سامنے آئے تھے، اور جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا، سوشل میڈیا پر ایک بھونچال آ گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Socialdicted (@socialdicted01) علشبہ انجم نے نہ صرف اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زاہد احمد کی باتوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اُن کی چند ایسی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ مشہور اداکاراؤں کے ساتھ بے تکلف انداز میں نظر آرہے تھے۔ علشبہ کے مطابق یہ رویہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عملی زندگی اور تبلیغ میں زمین آسمان کا فرق رکھا جا رہا ہے اور ایسی باتیں صرف ڈیجیٹل کریئیٹرز کی بے عزتی کے لیے کی جاتی ہیں، جبکہ خود انڈسٹری سے جڑے لوگ بھی وہی سب کچھ کرتے ہیں جس پر تنقید کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistani.Celebrities 🇵🇰 (@pakistani.celebrities) اسی معاملے پر مشہور انفلوئنسر کین ڈول بھی خاموش نہ رہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ سب کچھ اداکار کریں تو فن کہلاتا ہے اور اگر یہی ڈیجیٹل کریئیٹرز کریں تو وہ جہنمی قرار پاتے ہیں۔ زرناب فاطمہ نے بھی سوال اٹھایا کہ کیا سوشل میڈیا بنانے والے لوگ نماز نہیں پڑھ سکتے؟ اور کنول آفتاب نے مذاق میں پوچھا کہ کیا زاہد احمد جنت کے پاس باٹنے بیٹھے ہیں؟ یہ ردعمل صرف چند شخصیات تک محدود نہیں رہا بلکہ ڈیجیٹل کریئیٹرز کی پوری کمیونٹی نے اس بیان کو منافقت، دوغلے معیار اور غیر ضروری مذہبی فیصلے قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، کچھ لوگ علشبہ اور دیگر انفلوئنسرز کی حمایت کرتے نظر آئے اور انہیں سراہا کہ انہوں نے دو ٹوک لہجے میں نام نہاد اخلاقی عدالت لگانے والی سوچ کا جواب دیا، جبکہ کچھ صارفین زاہد احمد کے مؤقف کے ساتھ کھڑے دکھائی دیے اور کہتے رہے کہ سوشل میڈیا کا مواد واقعی اخلاقی حدود سے باہر جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا آپ دلہا بنے بیٹھے اس معروف شخصیت کا نام بتا سکتے ہیں؟ جن کے بالوں کا رنگ اب نئی پہچان بن گیا ہے

ساس سے پہلی ملاقات کرنے گیا تو بہت ڈر لگا ۔۔ فہد شیخ نے شاہدہ منی سے ملاقات کا دلچسپ قصہ سنا دیا

دیر سے شادی اس لئے کی کیونکہ ۔۔ علی عظمت پہلی بار 40 برس کے بعد شادی کرنے سے متعلق بول پڑے

پہلے اپنا منہ تو دھو لیں۔۔ ندا یاسر کو شو میں میک اپ سکھانا مہنگا پڑ گیا ! لوگوں نے لال گال اور ہاتھ پر کیا مشورے دے دیے؟

شوہر زیادہ خرچ کرے تو اس کا مطلب ہے کہ۔۔ جویریہ سعود کی انوکھی منطق ! بیویوں کو کیسے خبردار کردیا؟

بچپن میں یتیمی کے بعد رشتے دار کے گھر پلی۔۔ 2 بیٹیوں کے ساتھ بیوگی ! زنجبیل عاصم گھریلو عورت سے کامیاب لکھاری کیسے بنیں؟

ماضی کی مشہور اداکارہ عذرا صدیق اب کیسی دکھتی ہیں اور آج کل کہاں ہیں؟

شاہ بانو کیس: عمران ہاشمی کی فلم ’حق‘ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

گود میں بچی تھی اور طلاق ہوگئی۔۔7 برس بعد شوبز میں واپس آنے والی آمنہ شیخ نے پہلی اور دوسری شادی سے متعلق حقائق بتا دیے

8 برس کا تھا جب گردے فیل ہوگئے۔۔ سرکاری افسر کی کرسی کیوں چھوڑی؟ حمزہ علی عباسی نے نجی زندگی کے کئی راز کھول دیے

کون شاہد آفریدی، میں نہیں جانتا۔۔ حکیم شہزاد نے خود پر لگے الزامات کا کیا جواب دیا؟ دیکھنے والے ہنسی نہ روک سکے

بیٹے کی جگہ بہو ہوتی تو کیا آپ معاف کردیتیں؟ رجب بٹ کی نامحرم لڑکیوں سے دوستی ! ماں کی حمایت پر لوگوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کیا فائدہ پڑھنے لکھنے کا جب۔۔ سہیلی کے بچوں نے ملازموں کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ اسماء عباس نے بری پرورش کرنے والے والدین کو کھری کھری سنا دیں

خود لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہو اور۔۔ زاہد احمد کے جہنمی قرار دینے پر یوٹیوبرز نے بھی شیشہ دکھا دیا ! سوشل میڈیا پر نئی بحث

پاکستانی ڈراموں میں کزن میرج: ’کہانی چچا، خالہ کی بیٹی سے شادی کے گرد کیوں گھومتی رہتی ہے؟‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی