8 برس کا تھا جب گردے فیل ہوگئے۔۔ سرکاری افسر کی کرسی کیوں چھوڑی؟ حمزہ علی عباسی نے نجی زندگی کے کئی راز کھول دیے


"میری والدہ نے کہا تھا بس سی ایس ایس پاس کر لو، چاہے نوکری نہ کرنا۔ اسی شرط پر میں نے امتحان دیا۔ مجھے خود بھی حیرت ہوئی کہ نمبر توقع سے زیادہ آگئے، اور میں پولیس سروس کے لیے منتخب ہوگیا۔ ٹریننگ بھی مکمل کی، مگر میرا فطری رجحان سرکاری نوکری کا نہیں تھا۔ والدہ کو منانے کے بعد میں نے وردی چھوڑ دی۔ مجھے پتہ تھا کہ اگر رہ بھی جاتا تو کچھ سال بعد خود ہی فارغ یا بے زار ہو جاتا۔ میرا راستہ مختلف تھا۔" ڈرامہ انڈسٹری کے سنجیدہ اور باوقار چہروں میں شمار ہونے والے حمزہ علی عباسی نے حالیہ گفتگو میں اپنی زندگی کے وہ گوشے کھول کر رکھ دیے جن سے مداح واقف نہیں تھے۔ اداکار نے بتایا کہ شہرت کی بلندیوں، مذہبی جستجو اور ذاتی تبدیلیوں کے درمیان ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے سوچا کہ شاید ان کی راہ اداکاری نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔ اسی دوران والدہ سے ایک دوستانہ شرط نے انہیں ملک کے سب سے مشکل امتحانات میں سے ایک سی ایس ایس دینے پر آمادہ کیا، اور وہ کامیابی کے ساتھ پولیس سروس تک پہنچ گئے۔ گفتگو کے دوران حمزہ نے بتایا کہ صرف 8 برس کی عمر میں گردے فیل ہونے کے باعث زندگی ایک لمحے کو رک گئی تھی، زیادہ کچھ یاد نہیں ہے لیکن خاندان بے یقینی میں مبتلا تھا لیکن رب نے انہیں نئی زندگی دی۔ اسی موقع نے ان کی سوچ بدل ڈالی اور دنیاوی جگمگاہٹ کے بجائے حقیقت کو پرکھنے کا جنون پیدا کر دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ مذہبی سوالات نے انہیں ہمیشہ بے چین رکھا اور اس دوران جاوید احمد غامدی سے ملاقات ان کے لیے ایک مکمل ذہنی سفر کی بنیاد بنی، جس نے ان کے دل و دماغ میں سکون پیدا کیا۔ اداکار نے اپنی فیملی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔ وہ مانتے ہیں کہ ان کی کامیابی کے پیچھے مضبوط خواتین کا کردار ہے۔ بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے عالمی معیار کے کیرئیر سے لے کر اہلیہ نیمل خاور کی کاروباری دنیا تک، انہوں نے فخر سے بتایا کہ ان کے گھر کی خواتین نہ صرف محنتی ہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف وکیل اور پارلیمنٹ کی رکن رہیں بلکہ مالی طور پر بھی ہمیشہ مضبوط رہیں اور گھر کو سہارا دیا۔ حمزہ نے زور دیا کہ عورت کا مضبوط ہونا مرد کی کمزوری نہیں، بلکہ خاندان کی طاقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پولیس فورس ان کے نزدیک ملک کی بہترین سروسز میں شمار ہوتی ہے، مگر وہ جانتے تھے کہ ان کا دل اس پیشے کے لیے نہیں بنا۔ ٹریننگ مکمل کرنے کے باوجود انہوں نے وردی اتاری اور فن و فکر کے سفر پر واپس آگئے۔ ان کے مطابق اگر وہ وہاں رہ بھی جاتے تو اپنی فطرت کے خلاف کام کرتے، اور یہی بات انہیں آگے بڑھنے پر مجبور کرتی رہی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا آپ دلہا بنے بیٹھے اس معروف شخصیت کا نام بتا سکتے ہیں؟ جن کے بالوں کا رنگ اب نئی پہچان بن گیا ہے

ساس سے پہلی ملاقات کرنے گیا تو بہت ڈر لگا ۔۔ فہد شیخ نے شاہدہ منی سے ملاقات کا دلچسپ قصہ سنا دیا

دیر سے شادی اس لئے کی کیونکہ ۔۔ علی عظمت پہلی بار 40 برس کے بعد شادی کرنے سے متعلق بول پڑے

پہلے اپنا منہ تو دھو لیں۔۔ ندا یاسر کو شو میں میک اپ سکھانا مہنگا پڑ گیا ! لوگوں نے لال گال اور ہاتھ پر کیا مشورے دے دیے؟

شوہر زیادہ خرچ کرے تو اس کا مطلب ہے کہ۔۔ جویریہ سعود کی انوکھی منطق ! بیویوں کو کیسے خبردار کردیا؟

بچپن میں یتیمی کے بعد رشتے دار کے گھر پلی۔۔ 2 بیٹیوں کے ساتھ بیوگی ! زنجبیل عاصم گھریلو عورت سے کامیاب لکھاری کیسے بنیں؟

ماضی کی مشہور اداکارہ عذرا صدیق اب کیسی دکھتی ہیں اور آج کل کہاں ہیں؟

شاہ بانو کیس: عمران ہاشمی کی فلم ’حق‘ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

گود میں بچی تھی اور طلاق ہوگئی۔۔7 برس بعد شوبز میں واپس آنے والی آمنہ شیخ نے پہلی اور دوسری شادی سے متعلق حقائق بتا دیے

8 برس کا تھا جب گردے فیل ہوگئے۔۔ سرکاری افسر کی کرسی کیوں چھوڑی؟ حمزہ علی عباسی نے نجی زندگی کے کئی راز کھول دیے

کون شاہد آفریدی، میں نہیں جانتا۔۔ حکیم شہزاد نے خود پر لگے الزامات کا کیا جواب دیا؟ دیکھنے والے ہنسی نہ روک سکے

بیٹے کی جگہ بہو ہوتی تو کیا آپ معاف کردیتیں؟ رجب بٹ کی نامحرم لڑکیوں سے دوستی ! ماں کی حمایت پر لوگوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کیا فائدہ پڑھنے لکھنے کا جب۔۔ سہیلی کے بچوں نے ملازموں کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ اسماء عباس نے بری پرورش کرنے والے والدین کو کھری کھری سنا دیں

خود لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہو اور۔۔ زاہد احمد کے جہنمی قرار دینے پر یوٹیوبرز نے بھی شیشہ دکھا دیا ! سوشل میڈیا پر نئی بحث

پاکستانی ڈراموں میں کزن میرج: ’کہانی چچا، خالہ کی بیٹی سے شادی کے گرد کیوں گھومتی رہتی ہے؟‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی