بیٹے کی جگہ بہو ہوتی تو کیا آپ معاف کردیتیں؟ رجب بٹ کی نامحرم لڑکیوں سے دوستی ! ماں کی حمایت پر لوگوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا


"یہ بالکل ٹِپیکل دیسی امّی والی سوچ ہے، بیٹا کچھ بھی کرے، امّی کے نزدیک وہ معصوم ہی رہتا ہے۔" "ان لوگوں کو عزت سے زیادہ شہرت اور پیسہ پیارا ہے، ورنہ بیٹے کی غلطی کو غلط ہی کہتیں۔" "یہ مامتا نہیں، بس بیٹے کی کرپشن اور کرتوتوں کو ڈھانپنے کی کوشش ہے۔" پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار رجب بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف تنازعات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ اپنی فیملی وی لاگز، ہائی انرجی کنٹینٹ اور شاہانہ طرزِ زندگی کی وجہ سے شہرت پانے والے رجب بٹ اب ایک کے بعد ایک اسکینڈل کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ شادی کے بعد بھی سامنے آنے والے مبینہ افیئرز نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کر دیا ہے۔ جہاں ان کی اہلیہ ایمان بٹ کے لیے ہمدردی بڑھ رہی ہے، وہیں رجب کے کردار پر سوالات مزید سنگین ہونے لگے ہیں۔ اسی دوران رجب بٹ کی والدہ نے اپنے بیٹے کے حق میں بیان دے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ انہیں بھی رجب کا اعتراف سن کر صدمہ پہنچا، لیکن ان کے مطابق ہر لڑکے کا ایک ماضی ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ توبہ کرنے والوں کو معاف کر دیتا ہے اور لوگوں کو بھی معافی کا رویہ اپنانا چاہیے۔ View this post on Instagram A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_) تاہم یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کے حلق میں اتر نہ سکا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ غلط کام کو غلط کہنا چاہیے، خاص طور پر جب کوئی شخصیت لاکھوں نوجوانوں کو متاثر کر رہی ہو۔ ایک جانب رجب بٹ پر بیٹنگ ایپس کے فروغ سے لے کر شادی کے بعد مبینہ تعلقات رکھنے تک کئی سوالات موجود ہیں، وہیں دوسری جانب ان کی والدہ کا دفاع کرنا معاملے کو مزید متنازع بنا رہا ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستانی معاشرے میں اکثر ماؤں کا یہی رویہ بیٹوں کو بے خوف بنا دیتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اعمال کے نتائج سے بچ نکلنے کا یقین رکھتے ہیں۔ یہ معاملہ اب صرف رجب بٹ تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ بحث بن چکا ہے کہ والدین اولاد کی غلطیوں پر پردہ ڈال کر دراصل معاشرتی بگاڑ کو بڑھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عزت پانے کے لیے پہلے کردار درست ہونا چاہیے، ورنہ دولت اور فالوورز کسی کام نہیں آتے۔ جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پدر شاہی معاشرے میں مردوں کو ہر کام کی اجازت اور معافی مل جاتی ہے لئیکن اگر یہی غلطی ان کی بہو سے ہوتی تو کیا تب بھی یہ اتنا ظرف دکھا پاتیں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا آپ دلہا بنے بیٹھے اس معروف شخصیت کا نام بتا سکتے ہیں؟ جن کے بالوں کا رنگ اب نئی پہچان بن گیا ہے

ساس سے پہلی ملاقات کرنے گیا تو بہت ڈر لگا ۔۔ فہد شیخ نے شاہدہ منی سے ملاقات کا دلچسپ قصہ سنا دیا

دیر سے شادی اس لئے کی کیونکہ ۔۔ علی عظمت پہلی بار 40 برس کے بعد شادی کرنے سے متعلق بول پڑے

پہلے اپنا منہ تو دھو لیں۔۔ ندا یاسر کو شو میں میک اپ سکھانا مہنگا پڑ گیا ! لوگوں نے لال گال اور ہاتھ پر کیا مشورے دے دیے؟

شوہر زیادہ خرچ کرے تو اس کا مطلب ہے کہ۔۔ جویریہ سعود کی انوکھی منطق ! بیویوں کو کیسے خبردار کردیا؟

بچپن میں یتیمی کے بعد رشتے دار کے گھر پلی۔۔ 2 بیٹیوں کے ساتھ بیوگی ! زنجبیل عاصم گھریلو عورت سے کامیاب لکھاری کیسے بنیں؟

ماضی کی مشہور اداکارہ عذرا صدیق اب کیسی دکھتی ہیں اور آج کل کہاں ہیں؟

شاہ بانو کیس: عمران ہاشمی کی فلم ’حق‘ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

گود میں بچی تھی اور طلاق ہوگئی۔۔7 برس بعد شوبز میں واپس آنے والی آمنہ شیخ نے پہلی اور دوسری شادی سے متعلق حقائق بتا دیے

8 برس کا تھا جب گردے فیل ہوگئے۔۔ سرکاری افسر کی کرسی کیوں چھوڑی؟ حمزہ علی عباسی نے نجی زندگی کے کئی راز کھول دیے

کون شاہد آفریدی، میں نہیں جانتا۔۔ حکیم شہزاد نے خود پر لگے الزامات کا کیا جواب دیا؟ دیکھنے والے ہنسی نہ روک سکے

بیٹے کی جگہ بہو ہوتی تو کیا آپ معاف کردیتیں؟ رجب بٹ کی نامحرم لڑکیوں سے دوستی ! ماں کی حمایت پر لوگوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کیا فائدہ پڑھنے لکھنے کا جب۔۔ سہیلی کے بچوں نے ملازموں کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ اسماء عباس نے بری پرورش کرنے والے والدین کو کھری کھری سنا دیں

خود لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہو اور۔۔ زاہد احمد کے جہنمی قرار دینے پر یوٹیوبرز نے بھی شیشہ دکھا دیا ! سوشل میڈیا پر نئی بحث

پاکستانی ڈراموں میں کزن میرج: ’کہانی چچا، خالہ کی بیٹی سے شادی کے گرد کیوں گھومتی رہتی ہے؟‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی