خیبر پختونخوا میں امن جرگہ سے پہلے اہم مشاورت کی تیاریاں


پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں امن جرگہ سے قبل سابق وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کے ساتھ الگ بیٹھک کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت 12 نومبر کو صوبائی اسمبلی میں طلب کیے گئے امن جرگے سے پہلے پی ٹی آئی قیادت نے مشورہ دیا ہے کہ سابق وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو الگ طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں عشائیہ پر مدعو کیا جائے۔ اس بیٹھک میں صوبے میں قیامِ امن کے حوالے سے ان کی رائے اور سفارشات حاصل کی جائیں گی جنہیں بعد ازاں اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، بشمول عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی تجاویز کو حتمی اعلامیے کا حصہ بنا کر تمام جماعتوں کے مشترکہ لائحہ عمل کی صورت میں وفاقی حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تربیلا ڈیم میں اربوں ڈالر مالیت کے سونے کی موجودگی کا دعویٰ: ’خواب دکھانا چھوڑیں اور مستند نتائج دکھائیں‘

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور میں افغان طالبان کے وفد میں شامل شخصیات کون ہیں؟

خیبر پختونخوا میں امن جرگہ سے پہلے اہم مشاورت کی تیاریاں

الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگنڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

افغانستان، پاکستان امن مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کا وفد استنبول پہنچ گیا

کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم۔۔ 7 افراد جاں بحق ! افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا؟

افغان طالبان کے پاس کون سے ہتھیار ہیں اور پاکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے دوران انھوں نے کیسے اپنا دفاع کیا؟

عدالتی اجازت کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو سرکار کی طرف سے کون سی خاص مراعات دے دی گئیں؟

'رانو' کہاں جا رہی ہے، کراچی کو الوداع کہہ دیا، آگے کیا ہوگا؟

چاند کا سب سے حسین روپ آج رات، سپر مون اپنی پوری آب و تاب سے چمکنے کو تیار

ووٹرز نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے‘: نیویارک کے پہلے انڈین نژاد میئر زہران ممدانی کا جیت کے بعد پیغام

’ووٹرز نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے‘: نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کا جیت کے بعد پیغام

کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی