کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم۔۔ 7 افراد جاں بحق ! افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا؟


مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر صبح 8 بجے پیش آیا جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کے باعث کوچ اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق کوچ میں 5 اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے تمام افراد جھلسنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے سہراب گوٹھ کے سردخانے منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی شہزادہ، سعید انور اور ان کا بھتیجا انعام اللہ شامل ہیں، جو وزیرستان کے علاقے ٹانک سے تعلق رکھتے تھے اور روزگار کے سلسلے میں کراچی آرہے تھے۔ حادثے میں جھلسنے والے دیگر چار افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تربیلا ڈیم میں اربوں ڈالر مالیت کے سونے کی موجودگی کا دعویٰ: ’خواب دکھانا چھوڑیں اور مستند نتائج دکھائیں‘

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور میں افغان طالبان کے وفد میں شامل شخصیات کون ہیں؟

خیبر پختونخوا میں امن جرگہ سے پہلے اہم مشاورت کی تیاریاں

الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگنڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

افغانستان، پاکستان امن مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کا وفد استنبول پہنچ گیا

کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم۔۔ 7 افراد جاں بحق ! افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا؟

افغان طالبان کے پاس کون سے ہتھیار ہیں اور پاکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے دوران انھوں نے کیسے اپنا دفاع کیا؟

عدالتی اجازت کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو سرکار کی طرف سے کون سی خاص مراعات دے دی گئیں؟

'رانو' کہاں جا رہی ہے، کراچی کو الوداع کہہ دیا، آگے کیا ہوگا؟

چاند کا سب سے حسین روپ آج رات، سپر مون اپنی پوری آب و تاب سے چمکنے کو تیار

ووٹرز نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے‘: نیویارک کے پہلے انڈین نژاد میئر زہران ممدانی کا جیت کے بعد پیغام

’ووٹرز نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے‘: نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کا جیت کے بعد پیغام

کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی