
بلوچستان حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت مسترد کردی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اجازت سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر مسترد کی گئی، کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ ہے، جہاں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔
پی ٹی آئی نے 7 نومبر کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔