صوبوں کے اختیارات اور عوامی مفاد کے خلاف کسی ترمیم کی حمایت نہیں کرینگے، ناصر حسین


وزیر بلدیات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ایسی کسی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی جس سے صوبوں کے اختیارات اور عوامی مفاد پر ضرب لگتی ہو۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان میری ٹاٸم ایکسپو کانفرنس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہی، اس موقع پر صوبائی وزیر بلوچستان علی حسن زردای بھی موجود تھے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس سیاسی ہتھیار ہے، 18 ویں ترمیم کی خاتمے کی باتیں کرنے والوں کے خلاف مفاہمت اور پیار کا ہتھیار استعمال کریں گے، ناصر شاہ نے نماٸش کے دورے میں مختلف اسٹال کا معاٸنہ کیا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی میری ٹاٸم نماٸش کا انعقاد خوش آٸند ہے، پاٸمک نماٸش میں 45 ممالک سے زائد ملکوں کے وفود شرکت کررہے ہیں، 270 ملین ڈالر کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، نماٸش کے انعقاد میں پاکستان نیوی کے ساتھ سندھ حکومت نے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی بہتری کے لیے توانائی بہت ضروری ہے، صوبے میں سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سولر پارک لگ رہے ہیں، چیٸرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر دھابیجی میں دس سال تک ٹیکس فری اکنامک زون بنایا گیا ہے جس میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ اس قسم کی نماٸش سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوتا ہے ملک میں زرمبادلہ آتاہے جس سے معاشی بہتری آتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا ہاؤس پر وفاقی پولیس کا چھاپہ ناکام، ملزمان ہاتھ نہ لگ سکے

پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست: ’یہ بولر شاہین شاہ آفریدی کا غیرمتاثر کن مقابلہ کپتان شاہین سے تھا‘

پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

’جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے لیے صرف غیر سفید فام ہونا کافی ہے‘: برطانیہ میں ریپ کے واقعات کے بعد ایشیائی خواتین خوف میں مبتلا

تربیلا ڈیم میں اربوں ڈالر مالیت کے سونے کی موجودگی کا دعویٰ: ’خواب دکھانا چھوڑیں اور مستند نتائج دکھائیں‘

کوئٹہ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیوں نہ ملی؟

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور میں افغان طالبان کے وفد میں شامل شخصیات کون ہیں؟

ملک کی معاشی ترقی میں بلیو اکانومی مرکزی کردار ادا کرے گی، وفاقی وزیر بحری امور

قانونی دستاویز رکھنے والے ورکرز کو اب آف لوڈ نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز

آمدن سے زائد اثاثے: صوبائی وزیر فضل حکیم کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں کرپشن اسکینڈل، گرفتار 7 افسران مستعفی

’بزرگ ہستی‘ کا مبینہ فراڈ: برطانیہ پلٹ خاندان بیمار بیٹیوں کے علاج کی تلاش میں کروڑوں روپے کھو بیٹھا

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضبط شدہ گاڑی کی غلط حوالگی پر اظہار برہمی

پاک افغان مذاکرات کا نیا دور آج استنبول میں، جنگ بندی و سرحدی سلامتی پر غور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی