تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں تھا، میری ضرورت نہیں تھی: خواجہ آصف کا مولانا کو جواب


وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ روز کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا اور نہ ہی وہاں پاکستان کے دفاع کی بات ہو رہی تھی، اس لیے وہاں ان کی موجودگی ضروری نہیں تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تہران میں جو کچھ ہو رہا تھا وہ وزارت دفاع کے مینڈیٹ میں شامل نہیں تھا، تاہم حالیہ دنوں میں ہونے والے دیگر دفاعی معاہدوں میں وہ بطور وزیر دفاع شریک رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل صلح کے پیامبر بن کر تہران گئے تھے اور انہوں نے وہاں ایک جنگ رکوائی، کیونکہ یمن کا تنازع بگڑ سکتا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور فیلڈ مارشل کے امن کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے، اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں مشرق وسطیٰ میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی کچھ شرم اور حیا کرنی چاہیے کیونکہ وہ 40 سال مختلف عہدوں پر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مولانا 10 سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے، وہ بتائیں کہ انہوں نے اس دوران کیا خدمات سرانجام دیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مولانا کا ماضی تضادات سے بھرا ہوا ہے اور یہاں کوئی بھی آبِ زم زم سے دھلا ہوا نہیں ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے افغانستان کا دورہ کیوں کیا اور وہاں جانے کی پیشکش کیوں کی؟ جبکہ وہ وزیر خارجہ بھی نہیں تھے، ان کے اس دورے کا مقصد صرف اپنی سیاست کو آگے بڑھانا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی نئی پیشگوئی

مریم نواز کا ’تھپڑ کے بدلے تھپڑ‘ کا مؤقف: کیا قانون زیرِ حراست ملزم کو سزا دینے کی اجازت دیتا ہے؟

دیر کالونی اسکول حادثہ، انکوائری رپورٹ میں ناقص تعمیرات پر مالک کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

بلوچستان میں ٹرین آپریشن ایک روز کے لیے معطل

’ایران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا‘: تہران اجلاس سے کشمیر کمیٹی تک خواجہ آصف اور مولانا فضل الرحمٰن آمنے سامنے

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی

سڑک سے سکیورٹی رکاوٹ ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید اور جرمانے کی سزا

پاک فوج اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

مولانا فضل الرحمان نے احترام کی گنجائش ختم کردی، سینیٹ میں محسن نقوی کی سخت تنقید

عمران خان کی بہن نورین نیازی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقلی: ’اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں‘

تھرپارکر ایمبولینس حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متوفین کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ

حنا جاوید قتل کیس، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، مقتولہ کی بہن کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی

وزیراعظم کی لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کی منظوری، مسافروں کو سہولیات فراہمی کی ہدایت

’اچانک دھماکے شروع ہوئے اور چاروں طرف دھواں دھواں ہو گیا‘: انگور اڈہ میں پاکستان اور افغان طالبان میں سرحدی جھڑپ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی