یہ مجھے برا بھلا کہتے ۔۔ شاہد آفریدی نے مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا


مشہور پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات لگا دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے آفریدی ان پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور رویہ بھی درست نہیں رکھتے۔ بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں دانش کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا مؤقف ماننے سے انکار کر دیا یوں میری کرکٹ ختم ہو گئی۔ اسی دوران یہ بھی کہا کہ آفریدی کیلئے سب سے پہلے شعیب اختر نے یہ بات سرکاری ٹی وی پر کہی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑے بڑے نام شامل تھے لیکن میرے مسائل ہمیشہ آفریدی سے تھے۔ ان الزامات کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی جواب سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ جس دور کی بات کر رہے ہیں اس وقت تو میں خود مذہب کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہی نہی بلکہ ان کے سب الزامات کو مسترد کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ یہ وہ شخص باتیں کر رہا ہے جس کا اپنا کیا کردار ہے۔ دانش نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملک کو بدنام کیا، اپنی کرکٹ ختم کی۔ دانش سستی شہرت اور پیسہ کمانے کیلئے الزام لگا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے باتوں باتوں میں یہ بھی بتایا کہ شعیب اختر نے آفریدی کا نام نہیں لیا تھا مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کے لئے کھیلا۔ پاکستان ٹیم میں انضمام الحق، شعیب اختر، معین خان راشد لطیف، یونس خان اور کئی بڑے نام کھیلتے تھے لیکن مجھے شاہد آفریدی سے مسائل رہے۔ ہم ایک ڈپارٹمنٹ کے لئے کھیلتے تھے۔ مزید یہ کہ آفریدی کا کرکٹ میں بڑا نام ہے۔ وہ میرے ڈپارٹمنٹ کے کپتان تھے اس لئے وہ مجھے ڈپارٹمنٹ میں مجھے باہر بٹھا دیتے تھے۔ اور مجھے کاونٹی کرکٹ کھیلنا ہوتی تھی اگر ڈپارٹمنٹ میں نہیں کھیلتا تو کاونٹی معاہدے میں مجھے مشکلات پیش آتی تھیں۔ شاہد کی جگہ جب یونس خان کپتان بنے تو وہ مجھے سارے میچ کھلاتے تھے۔ فیلڈنگ پریکٹس میں بھی وہ مجھے پر جملے کستے تھے ایک بار جب مجھے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کٹیگری ملی تو شاہد آفریدی نے مجھے فیلڈنگ پریکٹس میں وہ جملے کسے جنہیں میں ٹی وی پر بیان نہیں کرسکتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا

بابر اعظم کی وکٹ پر محمد عامر کا جشن، ویوین رچرڈز کا ’اشارہ‘ وائرل

بول سکتا ہوں، مگر تربیت نے خاموش رہنا سکھایا ہے: بابر اعظم

ٹی20 سیریز: پاک بنگلہ دیش مقابلوں کا شیڈول جاری

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 89 رنز پر ڈھیر کر دیا

'آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں'، شاہد آفریدی کی شیکھردھون کو چائے کی دعوت

موسم کھلاڑیوں کو متاثر نہیں کرتا، فخر زمان

محمد عامر نے منصوبہ بندی کے تحت بابراعظم کو آؤٹ کیا، یونس خان

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی