
"یہ کوئی عام بات نہیں ہے اب میں مزید ان بچوں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتا"
یہ کہنا ایک ایسے شخص کا ہے جو حال میں ہی پانچویں بار جڑواں بچوں کا باپ بنا ہے۔ عام طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوشیاں منائی جاتی ہیں لیکن یوگنڈا جیسے غریب ملک میں اتنے بچوں کی کفالت کرنا اتنا آسان نہیں۔ شوہر کی بے حسی پر بیوی نیلانگو گلوریا کا کہنا ہے کہ
شوہر کہتا تھا اس بار صرف ایک ہی بچہ ہونا چاہیے
"میں نہیں جانتی اب میرا شوہر ہمیں کہاں بھیجے گا میں کمپالا نامی شہر صرف اسیبکی وجہ سے آئی تھی۔ جب بھی میں حاملہ ہوتی تھی وہ کہتا تھا اس بار صرف ایک بچہ ہی ہونا چاہیے لیکن میرے ہمیشہ ہی جڑواں بچے پیدا ہوتے رہے۔ اس بار اس نے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ ہمیں مزید نہیں رکھ سکتا"
ہر بار جڑواں بچے کیوں پیدا ہوتے ہیں؟
ہمیشہ جڑواں بچوں کی پیدائش کے بارے میں نیلانگو گلوریا نے بتایا کہ اس میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں۔ انھوں نے کبھی ایسی کوئی دوا نہیں کھائی لیکن قدرتی طور پر ہی ہر بار ان کے گھر جڑواں بچوں کی ولادت ہوتی ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہیں۔