بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور کوچز پر ہراسانی سمیت دیگر سنگین الزامات


نئی دہلی: بھارت کی گولڈ میڈیلسٹ ریسلر خاتون وینیش پھوگٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا ( ڈبلیو ایف آئی) سمیت کوچز پر ہراسانی سمیت جان سے مارنے تک کی دھمکیاں دینے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز اور ایشیئن گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی 28 سالہ پہلی بھارتی خاتون ریسلر وینیش پھوگٹ نے ڈبلیو ایف آئی اور اس کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کوچز خواتین ریسلرز کو ہراسانی کا نشانہ بناتے آرہے ہیں جب کہ فیڈریشن کے بعض حکام نے جان سے مارنے تک کی دھمکیاں دی ہیں۔وینیش پھوگٹ سمیت انڈیا کی صف اول کی ریسلرز نے گزشتہ روز نئی دہلی کے جنترمنتر پر بڑا مظاہرہ کیا اور برج بھوشن شرن سنگھ کو عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں دی گئی ہیں کہ اگر کچھ بھی کہا تو کیریئر ختم کردیے جائیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ فیڈریشن کے حکام نے خواتین ریسلرز کی بیحرمتی کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ تعداد کی بابت انہیں مکمل علم نہیں ہے البتہ ہم نے وزیراعظم تک رسائی حاصل کی ہے۔وینیش پھوگٹ نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 12 خواتین نے تو مجھے بتایا ہے کہ ڈبلیو ایف آئی کی جانب سے انہیں ہراساں کیا گیا ہے لیکن میں ان کے نام نہیں بتا سکتی مگر جب ہم وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملیں گے تو انہیں نام بتادوں گی۔اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بجرنگ پونیا نے اس موقع پر کہا کہ ہم کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں تب تک حصہ نہیں لیں گے جب تک صدر کو ہٹایا نہیں جاتا، ہماری لڑائی حکومت یا انڈین سپورٹس اتھارٹی سے نہیں ہے بلکہ ڈبلیو ایف آئی کے خلاف ہے، اب یہ لڑائی آر یا پار کی ہے۔ڈبلیو ایف آئی کے تیسری مرتبہ صدر بننے والے برج بھوشن شرن سنگھ نے اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریسلرز کے میرے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اگر جنسی ہراسیت کا ایک بھی کیس ثابت ہوجائے تو میں پھانسی پر چڑھنے کو تیار ہوں، میں صدارت نہیں چھوڑ رہا ہوں مگر پولیس اور سی بی آئی کی تفتیش کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔بھارتی انتہا پسندوں کو بے نظیر بھٹو کا خوفبرج بھوشن شرن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ ایک صنعت کار ان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر وینیش کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں تو انہوں نے پولیس میں مقدمہ کیوں نہیں درج کروایا ؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے میدان مار لیا

انگلش کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ایشیاء کپ 2025 خطرے میں پڑ گیا

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق محمد رضوان کا بیان

ملتان سلطانز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون سی ہے؟

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا

بابر اعظم کی وکٹ پر محمد عامر کا جشن، ویوین رچرڈز کا ’اشارہ‘ وائرل

بول سکتا ہوں، مگر تربیت نے خاموش رہنا سکھایا ہے: بابر اعظم

ٹی20 سیریز: پاک بنگلہ دیش مقابلوں کا شیڈول جاری

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی