پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ امریکی مداخلت سے ٹلا، پومپیو کا دعویٰ


واشنگٹن: امریکہ کے سابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 میں پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب آگئے تھے جسے امریکی مداخلت نے روکا تھا۔عالمی خبر رساں ایجنسی اور بی بی سی کے مطابق امریکی سی آئی اے کے سربراہ کے طور پر طویل تجربہ رکھنے والے سابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے یہ دعویٰ اپنی کتاب ’ نیور گو این انچ‘ میں کیا ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2019 میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایٹمی جنگ کے قریب جا پہنچی تھی۔مائیک پومپیو کے مطابق وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ اس وقت ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں موجود تھے جہاں امریکی صدر کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ آن سے ملاقات طے تھی تو انہیں سوتے سے اٹھا کر بتایا گیا کہ ایک اعلیٰ بھارتی اہلکار کی جانب سے انتہائی اہم نوعیت کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے جوہری حملے کی تیاری شروع کردی ہے جس کے جواب میں بھارت بھی کشیدگی بڑھانے پہ غور کر رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں بطور سیکریٹری خارجہ فرائض سر انجام دینے والے مائیک پومپیو کے مطابق انہوں نے جواب میں صرف اتنا کہا کہ صورتحال سلجھانے کے لیے ایک منٹ دیں اور آپ کچھ بھی نہ کریں۔سابق سیکریٹری خارجہ کے مطابق اس شب امریکہ نے جو کچھ کیا وہ کوئی اور ملک نہیں کر سکتا تھا اور امریکی سفارت کاروں نے پاکستان و بھارت دونوں کو اس بات پر قائل کیا کہ کوئی بھی جوہری جنگ کی تیاری نہیں کر رہا ہے۔واضح رہے کہ فروری 2019 میں بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں 41 بھارتی فوجیوں کی ایک خودکش بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد بھارت نے پاکستان کی حدود میں فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ پاکستان نے بھارت کا نہ صرف جنگی طیارہ مار گرایا تھا بلکہ اس کے ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ٹرمپ کے راکٹ مین کم جونگ نے ملاقات کو فلم جیسا قرار دے دیامائیک پومپیوکے مطابق اس کے بعد انہوں نے اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار

لائیو: انڈین پنجاب کے شہر امرتسر میں مکمل بلیک آؤٹ، شہر بھر میں بجلی بند

لائیو: پاکستان کا لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس دوپہر 12 بجے تک بند کرنے کا اعلان

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

انڈیا نے بدھ کے روز بھی چند شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یہ حساب ہمیں چکانا ہو گا: خواجہ آصف

معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش

انڈیا کے حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر

بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا

بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا

بھارت نے خطے کے امن واستحکام کو خطرے میں ڈال دیا، صدر مملکت

بھارتی جارحیت میں شہید، لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی