انڈیا کے حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا کے حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔بدھ کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’کم عمر اور نہتے شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا، کیا یہ دہشت گرد تھے۔ ہم نے اپنے دفاع میں فوجی اہداف کو چنا ناکہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ یہ وہ اہداف تھے جہاں سے حملہ کیا گیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جب پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی تو انڈیا اپنی فوج کے ساتھ ان کی مدد کو اتر آیا۔ انڈیا اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔‘ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور کئی پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔ انڈیا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انڈیا کے سات ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔‘ان کے مطابق ابھی تک پاکستانی فوج کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’انڈیا کے حملے کے دوران بین الاقوامی پروازوں کو بھی خطرہ تھا۔ 57 پروازیں فضا میں تھیں جن میں سینکڑوں افراد کی جان کو خطرہ تھا۔ انڈیا نے انہیں خطرے میں ڈالا۔‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کو نشانہ بنایا گیا اور اس پر شیلنگ کی گئی جو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’قومی اسلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں فوج کو اختیار دیا گیا ہے اور  انڈین جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔ نہتے شہریوں کے خون کے آخری قطرے کا حساب لیا جائے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: ضلع چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار جان سے گئے

انڈیا، پاکستان کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی: امریکہ

سات مئی کو پاکستان نے چینی ساختہ J-10 سے دو انڈین لڑاکا طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم

میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، انور مقصود

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار

امریکا نے اپنے شہریوں کولائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے روک دیا

سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہے: اسحاق ڈار

بھارتی حملوں نے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

پاک-بھارت کشیدگی، اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو دنیا میں اس کی گونج ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر مظفر آباد میں بلیک آؤٹ، کاروبار ٹھپ، شہری پریشان

پشاور کا ویمن پولیس سٹیشن جہاں کبھی ایف آئی آر نہیں ہوئی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی