شاہد خاقان نے استعفیٰ کیوں دیا؟مفتاح اسماعیل نے وجہ بتادی


مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ بتادی۔ کہاشاہد خاقان نے مریم نواز کو اسپیس دینے کے لیے استعفیٰ دیا۔شاہد خاقان نے استعفیٰ کیوں دیا؟مفتاح اسماعیل نے وجہ بتادی۔ ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ شاہد خاقان نے پارٹی کے سئنیر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ  مریم نواز کو اسپیس دینے کے لیے دیا۔مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان  عباسی نے 3سال پہلے نوازشریف سے اس بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نےکہا تھا کہ مریم نواز  کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی  تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔شاہد خاقان عباسی کہہ چکے تھے کہ مریم نواز کوعہد ہ ملاتو وہ اور دیگر سینئر رہنما پیچھے ہٹ جائیں گے۔یہ بھی پڑھیں:ان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی میں سینئر سیاستدان ہیں ،اب مریم نواز سینئر ہوگئیں،شاہد خاقان عباسی نے خاموشی بہتر سمجھی اور ایک طرف ہوگئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ اس حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں جن میں صداقت نہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیااسحاق ڈار نے آکر توڑدیا۔یہ تو ایسا ہے کہ ہم اپنے ہی خنجر سے زخمی ہوئے ہوں۔پاکستان میں جو بھی وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتاہے دوسرا آکر توڑ دیتاہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ کریڈایبلٹی دیکھنی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف گئے تو پیپلزپارٹی الزام لگاتی رہی ،ن لیگ آئی تو اس کا بھی الزام یہی تھا۔وزرا،بیوروکریٹ اچھے ہوتے ہیں طریقہ حکمرانی درست نہیں ہوتا۔وزرا کوعہدوں سے ہٹانا پارٹی کے قائد کا صوابدید ہوتاہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس آئی ایم ایف کے سواکوئی راستہ نہیں۔ہمارے قرض کی ادائیگی آئی ایم ایف کے ذریعے ہی ممکن ہے۔آئی ایم ایف کے پیسوں کی قسط اہم نہیں ،اس کے پروگرام میں رہنا اہم ہے۔ہم پر 30سال سے قرضوں کا بوجھ ہے۔یہ بھی پڑھیں:انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سخت شرائط رکھی ہیں،بجلی کی قیمتیں بڑھانی ہوں گی۔بجلی کی قیمت بڑھانےکی شرط حکومت کے لیے پریشان کن ہے۔افراط زر کی وجہ سے مہنگائی کم ہونے کے امکانا ت نظر نہیں آرہے۔45سال بعدبھی ہم آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قطر ،یواے ای ،یواین ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی۔پاکستان قرض لے کر قرض ادا کرتاہے جو پرانی روش ہے۔پاکستان کے پاس معیشت چلانے کا بہتر پلان ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ پاکستان سمینار کا مقصد عوام میں آگاہی پید اکرنا ہے ۔ایوانوں میں عوامی مسائل پر بات چیت نہیں ہوتی۔30سال سے ہماری طرز حکمرانی بہت بری ہے۔خواتین ،بچے ،معیشت ،تعلیم ،صحت ،مہنگائی ،بےروزگار ی پر کوئی بات نہیں کرتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

یُدھ نہیں شانتی مودی جی! اجمل جامی کا کالم

قومی سلامتی کے نئے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کون ہیں؟

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پاکستان میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ: شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی بین الاقوامی ثالثی کی اپیل

پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

لنڈی کوتل میں خواتین کی پہلی کُھلی کچہری، ’بات کرنے کا موقع ملنا ہی حیرت انگیز ہے‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے: نائب وزیراعظم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی