پاکستانی نژاد امریکی شہری گوانتاناموبے جیل سے رہا


واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی شہری کو گوانتانامو بے جیل سے امریکی فوج نے رہا کر دیا ہے۔مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی فوج نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس نے ایک پاکستانی کو جسے القاعدہ کی مدد کرنے کا اعتراف کرنے کے بعد 16 سال تک گوانتانامو بے جیل میں قید رکھا گیا، کو رہا کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے 2003 میں ماجد خان کو گرفتار کیا تھا اور گوانتانامو بے میں بھیجنے سے قبل ان سے تین سال تک امریکی انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے تفتیش کی تھی۔ماجد خان نے 2012 میں پاکستان کے صدر کے قتل کی سازش میں شریک ہونے اور انڈونیشیا کے ہوٹل پر بم حملے کی منصوبہ بندی کے لیے منی کوریئر کے طور پر کام کرنے کا بھی اعتراف کیا تھا لیکن اسے دو سال قبل ہی سزا سنائی گئی تھی۔42 سالہ ماجد خان کو 26 سال کی سزا ہوئی تھی مگر تعاون کے معاہدے کی بنیاد پر انہیں 2022 میں رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد اب کیا گیا ہے۔ماجد خان اس لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کے حامل گوانتاناموبے کے قیدی ہیں کہ انہوں نے امریکی فرجی عدالت میں باقاعدہ کہا تھا کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کئی روز تک بنا خوراک و کپڑوں کے رکھا گیا، سی آئی اے کے تفتیش کاروں نے انہیں نہ صرف مارا پیٹا بلکہ انہیں زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے ماجد خان کے متعلق کہا ہے کہ تعاون کے معاہدے کے احترام کی وجہ سے ان کی سزا میں کمی کی گئی ہے، کیریبئن اور وسطی امریکی ملک بیلیز نے ان کو قبول کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔گوانتاناموبے کی جیل سے رہا ہونے والے ماجد خان نے اس عزم کا اطہار کیا ہے کہ وہ بیلز میں ایک ریسٹورنٹ کھولیں گے جہاں اپنے ملک پاکستان کے کھانوں کو متعارف کرائیں گے کیونکہ وہ زبردست شیف بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بصورت دیگر وہ فوڈ ٹرک کا کام شروع کردیں گے۔صدر جوبائیڈن گوانتاناموبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤسواضح رہے کہ گوانتانامو بے میں اب بھی 34 افراد قید ہیں جن میں  سے 20 کی رہائی کی منظوری دی جا چکی ہے جب کہ امریکی حکومت کو ان کے لیے کسی ایسے تیسرے ملک کی تلاش ہے جہاں وہ اپنی آئندہ کی زندگی گزار سکیں خواہ وہ تیسرا ملک ان کا اپنا آبائی وطن ہی کیوں نہ ہو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

یُدھ نہیں شانتی مودی جی! اجمل جامی کا کالم

قومی سلامتی کے نئے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کون ہیں؟

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پاکستان میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ: شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی بین الاقوامی ثالثی کی اپیل

پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

لنڈی کوتل میں خواتین کی پہلی کُھلی کچہری، ’بات کرنے کا موقع ملنا ہی حیرت انگیز ہے‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے: نائب وزیراعظم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی