شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت  ہوئی۔وکیل کا کہنا تھا کہ  شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا  کہ وہ جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ  رہے ہیں۔ شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے دو روز قبل ہی ان کیخلاف  مقدمہ درج ہوگیا تھا۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے سامنے بھی قتل ہوجائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا، پولیس نے خود انکوائری کی اور مقدمہ بھی درج کر دیا۔عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے، عمران خان کے خلاف قتل کی سازش ہو رہی جس پر مقدمہ نہیں بنایا جارہا۔ البتہ آصف زرداری کی بدنامی پر مقدمہ درج کردیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیے کہ شیخ رشید کے گھر  پر رات کو دھاوا بولا گیا، ساڑھے7 لاکھ سے زیادہ کیش پولیس لےگئی،  متعدد قیمتی تحفے بھی پولیس لےگئی، پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔انہوں نے دلائل دیے کہ شیخ رشید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران  پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا، مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے درج کیا گیا ہے۔ شیخ رشید سے اب کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے، ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں مزید کسی کارروائی سے روک دیا ہے۔جج کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اسپتال میں وزیر داخلہ کے خلاف بیان دیا، کیا شیخ رشید کے الزامات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں؟پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشیدکی جانب سے عمران خان کو قتل کرانےکا آصف زرداری کا بیان چھوٹا نہیں،وہ دو بڑے سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بیان سے سوسائٹی میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، شیخ رشید بہت مشکل سے گرفتار ہوئے، ضمانت ملی تو بھاگ جائیں گے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور  فیصلہ 3 بجے سنایا جائےگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسرائیل کا ایران کے ’جوہری اور فوجی اہداف پر‘ حملہ: پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی ہلاک ہو گئے، ایرانی سرکاری میڈیا

اسرائیل کا ایران کے ’جوہری پروگرام اور فوجی اہداف پر‘ متعدد حملے کرنے کا اعلان، ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

احمد آباد طیارہ حادثہ: ایئر انڈیا کی 241 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق، ریسکیو آپریشن ختم کرنے کا اعلان

جوہری توانائی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور، ایران کا جواباً ’محفوظ مقام‘ پر یورینیم افزودگی کا نیا مرکز کھولنے کا اعلان

احمد آباد طیارہ حادثے میں کم از کم 200 افراد ہلاک: برطانوی مسافر کے زندہ بچ جانے کی اطلاع، ’ٹیک آف کے 30 سیکنڈ بعد زوردار آواز آئی اور طیارہ تباہ ہو گیا‘

بلاول بھٹو کا بی بی سی کو انٹرویو: ’پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی ہے، امریکہ کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں‘

اسکول ایجوکیشن کے بجٹ میں کمی جبکہ میگا منصوبوں کا ترقیاتی بجٹ کتنا بڑھا دیا گیا؟ سندھ حکومت کے فائنل بجٹ کا خاکہ تیار

وہ نشہ آور دوا جسے یورپ تک پہنچانے کے لیے پیچیدہ طریقوں اور انجان رستوں کا استعمال کیا گیا

احمد آباد طیارہ حادثہ: 242 افراد کو لے جانے والا طیارہ ’ٹیک آف کے فوراً بعد ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گِرا‘، امدادی کارروائیاں جاری

’قومی بجٹ اور مداری کا ہیٹ‘

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ.. فی تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

انڈیا کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ: ’ٹیک آف کے فوراً بعد 625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہوا‘

انڈیا کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ: ’طیارے سے آخری سگنل ٹیک آف کے فوراً بعد 625 فٹ کی بلندی سے موصول ہوا تھا‘

بلاول بھٹو کا بی بی سی کو خصوصی انٹرویو: ’پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور تگڑا ہے، امریکہ کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں‘

چمچہ، موسیقی اور نقلی سر: جزیرے پر واقع امریکی جیل سے ’ناقابل فہم‘ فرار جو 63 سال بعد بھی ایک معمہ ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی