وزرا کی تنخواہیں بند، گاڑیاں واپس، بلوں کی ادائیگی جیب سے ہو گی، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہمارے معاملات آخری مراحل میں ہیں، پرامید ہیں کہ اگلے چند روز میں آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جائے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان میں غریب آدمی نے ہمیشہ قربانی دی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ زلزلہ ہو یا سیلاب قدرتی آفات میں ہمیشہ غریب آدمی پر بوجھ پڑا، اشرافیہ کا بچہ بیمار ہوا تو وہ فرانس میں علاج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب کے گھرمیں بیماری آئے تو پورے خاندان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں کہ علاج کیسے ہو گا؟انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافہ کر رہے ہیں، منی بجٹ میں بڑی کارپوریشنز پر ٹیکس لگایا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کوشش ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہو، آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو سبسڈی دینے کا کہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو شرائط طے کی گئی ہیں انہیں پورا کرنا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اتحاد ی حکومت ملک کو مشکلات سے ضرور نکالے گی، اتحادی حکومت ملک و قوم کیلئے دن رات کوشاں ہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ وزرا، مشیران اور معاونین نے تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزرا گیس، پانی اور بجلی کا بل ذاتی جیب سے ادا کریں گے، وفاقی وزرا بیرون ملک اکانومی کلاس میں سفر کریں گے، وفاقی وزرا 5 ستارہ ہوٹلوں میں قیام نہیں کریں گے،  کابینہ ارکان کے زیر استعمال تمام لگژری گاڑیاں واپس کی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کابینہ ارکان نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینا کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کے زیر استعمال تمام لگژری گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا، جون 2024 تک ہر طرح کی نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، سرکاری افسران کے پاس سے غیر ضروری سیکیورٹی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی، سیکیورٹی گاڑیاں بھی کمیٹی کے فیصلے کے بعد واپس لی جائیں گی۔اوورسیز پاکستانی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خانن لیگ کے مرکزی صدر نے اعلان کیا کہ ملکی سطح پر سنگل ٹریژری اکاؤنٹ قائم کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے کام شروع کردیا ہے، وزرا سے سیکیورٹی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی،  جن شخصیات کو خطرہ ہو گا، ان کی سیکیورٹی کے تعین کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی سفارشات دے گی، ملکی سطح پر سنگل ٹریژری اکاونٹ فوری طور پر قائم کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کو ایک سے زائد پلاٹ الاٹ نہیں کیا جائے گا۔میاں شہباز شریف نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ توشہ خانہ سے صرف 300 ڈالرز تک کا تحفہ رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت تھرڈ پارٹی متعین کرے گی۔انہوں نے صوبائی حکام سے درخواست کی کہ کفایت شعاری اور بچت پالیسی کو یقینی بنائیں، ان اقدامات سے وفاق کی سالانہ 200 ارب روپے تک کی بچت ہوگی، یہ صرف وفاق کی بچت ہو گی صوبے اس میں الگ سے حصہ ڈالیں گے۔وزیر اعظم کا گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکموزیراعظم میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا انتظام کرنا صوبوں کا کام ہے،ہم نے اربوں ڈالرز خرچ کر کے گندم منگوائی ہے ، ملک میں کہیں بھی گندم کا بحران نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

کیا چین اور امریکہ کے درمیان ’محصولات کی تجارتی جنگ‘ سے پاکستان میں سولر پینل سستے ہوں گے؟

’میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ‘: ایران کی سب سے اہم بندرگاہ پر دھماکہ جس نے کئی سوال کھڑے کیے

ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘

وہ ملک جہاں کتے کو چہل قدمی نہ کروانا، بچے کا فیڈر گفٹ کرنا اور نوکری چھوڑنے سے پہلے نوٹس نہ دینا قابلِ سزا ’جرم‘ ہیں

خواتین کو دھمکاتی کابل کی دیواریں: ’خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرنے والی عورت زانی ہے‘

’پانی یا خون‘: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی انڈیا کو وارننگ اور مودی کے وزرا کا ردعمل

واہگہ بارڈر کی بندش سے پاکستان اور انڈیا میں سے کس کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا؟

پہلگام میں حملے کی سازش رچنے والوں کو کڑا جواب دیا جائے گا: نریندر مودی

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

کینیڈا میں تقریب کے دوران ہجوم پر گاڑی چڑھانے والا ملزم گرفتار

ایران کی شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ، 18 ہلاک: آگ بجھانے کی کوششیں جاری، چین کی اپنے شہریوں کو تنبیہ

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، پوتن کی نیت پر شک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی