جوڈیشل کمپلیکس مقدمہ، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے، راناثنااللہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز سازش کے تحت لوگوں کو جمع کیا، جوڈیشل کمپلیکس مقدمے میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں ںے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے لوگوں کا سہارا لیا، گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں ہجوم سمیت داخل ہوئے، جیل بھرو تحریک میں اپنے شوق سے گئے، اب واپس آنا چاہ رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے سیکڑوں پیشیاں بھگتی ہیں، یہ کام کبھی نہیں کیا، گزشتہ روز ہجوم اور ہنگامے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ کرنا دہشت گردانہ عمل ہے، ابھی تک 29 لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے، 200 افراد اس میں نامزد ہیں، ایک تو عمرا ن خان کے نخرے اٹھائیں اوپر سے یہ جتھے لے کر حملہ آور ہو جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ عمران خان کو پہچانے، قوم اپنے ووٹ سے عمران خان کو نکال باہر کریں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اختلاف رائے ہے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ فیصلے کو تسلیم کرے گی۔انہوں نے کہا اکثریتی فیصلہ چار تین کے تناسب سے ہے، ہائی کورٹ میں زیرالتو ہونے پر ججز نے اختلافی نوٹ لکھا، سپریم کورٹ کے دو ججز نے از خود نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اختلاف کرنے والے ججز کی تعداد چار ہے، دو ججز نے سابق ارکان کی تائید کی۔جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا مقدمہ درج، عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا، رانا ثنا اللہوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے، عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

قومی سلامتی کے نئے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کون ہیں؟

پاکستان میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ: شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی بین الاقوامی ثالثی کی اپیل

پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

لنڈی کوتل میں خواتین کی پہلی کُھلی کچہری، ’بات کرنے کا موقع ملنا ہی حیرت انگیز ہے‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے: نائب وزیراعظم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر

بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ سخت جواب دیں گے، وزیر دفاع

زبانی قول و قرار، بلوچستان میں نکاح نامے کا رجحان کیوں نہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی