ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں: عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں ملک کی بہتری کے لیے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں لیکن اگر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے تو کیا کروں۔‘ان خیالات کا اظہار عمران خان نے جمعے کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ایک گروپ سے ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔عمران خان سے ملاقات کرنے والے صحافیوں کے مطابق اپنی گفتگو میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ’ان کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔‘ملاقات کرنے والے ایک صحافی رانا وحید کے مطابق عمران خان نے اپنے اوپر بنائے گئے مقدمات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ ’ان پر اور ان کی اہلیہ پر ایک بھی کرپشن کا کیس‘ ثابت کر کے دکھائیں۔ آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لائیں۔‘رانا وحید کے مطابق عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ’ایسے لگتا ہے کہ آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ ہی نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔‘چوہدری پرویز الٰہی کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الٰہی ساتھ چھوڑ جائیں۔ اس لیے ہم نے ان کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے۔ ‘عمران خان نے سابق آرمی چیف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ نے میری کمر میں چاقو گھونپا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)صحافیوں کے مطابق ’عمران خان نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتے۔‘اپنے اوپر حملے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کا ایک ریکارڈ بیان موجود ہے جس کی ’ویڈیو بیرون ملک‘ بھی ہے۔عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ’اگر تمام انتخابات ایک ہی وقت میں ہو جائیں تو پیسے کی بچت ہو گی۔’انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن ان کی جماعت ہی جیتے گی۔‘ایک صحافی نے جب عمران خان سے سوال کیا کہ اگر وہ پنجاب میں انتخابات جیت جائیں گے تو اس مرتبہ پنجاب کا وزیراعلٰی کون ہو گا ؟ اس پر عمران خان نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’اگر ابھی اس بات کا فیصلہ کر لیا تو قتل عام ہو جائے گا۔‘سابق وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے میری کمر میں چاقو گھونپا۔ انہوں نے روس کے خلاف تقریر کی۔ صرف اسی تقریر کی بنا پر جنرل باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔‘عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الٰہی ان کا ساتھ چھوڑ جائیں‘ (فوٹو: سکرین گریب)فوج سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ’فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔‘عمران خان نے صحافیوں کے سامنے انکشاف کیا کہ ’اسلام آباد میں عدالتوں میں پیش ہونے سے ایک روز قبل رات 12 بجے ہوائی جہاز کے ذریعے جانے کا فیصلہ ترک کیا۔‘’خبر آئی کہ مجھے ہوائی اڈے سے گرفتار کر کے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے۔ جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے۔ جیل میں ڈالنے سے ووٹ اور بڑھتے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے کو واپس لینا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

خواجہ میرے خواجہ، دل میں سما جا

جمع پونجی پر کٹوتی، نئے بجٹ میں سیونگ اکاؤنٹس کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ کیوں؟

تربت اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتیوں کا معاملہ، ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت جاری

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء پر مقدمات درج

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کا قتل: ’شادی کی تقریب کے دوران نوجوان نے گولیاں چلائیں‘

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور کیا شوق رکھتے ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے اور مشغلے کیا ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے مزید مشغلے کیا ہیں؟

’ویڈیو کال پر روتے رہے‘، پشاور میں زیرِعلاج نومولود افغان بچے کی والدہ سات دن بعد پاکستان پہنچ گئی

پاسپورٹ رولزمیں ترمیم، بیرون ملک سیاسی پناہ کے حامل تمام پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں زلزلے نے خشکی اورسمندری علاقوں کو لرزا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی