
کراچی: حکومت سندھ نے کراچی ڈویژن میں 53 یونین کمیٹیاں (یو سیز) بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں یوسیز کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کر دی گئی ہے۔حکومت سندھ کے جاری اعلامیے کے تحت یوسیز میں اضافے کے نوٹی فکیشن کا اطلاق آئندہ بلدیاتی انتخابات سے ہو گا۔