طوفانی بیٹنگ، جنوبی افریقہ کا پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ


ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔اتوار کو سینچورین میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ میں دونوں ٹیموں کے بیٹرز کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ دیکھنے میں آئی۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنا ڈالے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 118، کائل میئرز نے 51 اور روماریو شیفررڈ نے 41 رنز بنائے۔South Africa: 102-0 in 6 oversBeyond video game stuff in Centurion #SAvWI— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 26, 2023جنوبی افریقہ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے مارکو یانسین نے تین اور وین پارنیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔259 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کے بیٹرز بھی ویسٹ انڈین بولرز پر ٹوٹ پڑے۔میزبان ٹیم کی جانب سے اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک اور رِیزا ہینڈرکس نے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے چھ اوورز میں ہی بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 102 رنز بنا دیے۔We have a game on our hands!South Africa make the highest-ever score by a team in the Powerplay #SAvWI | https://t.co/xdTsAZTwIm pic.twitter.com/SbU4Psa9VX— ICC (@ICC) March 26, 2023جنوبی افریقہ کا پاور پلے میں 102 رنز بنانا دنیائے کرکٹ میں نیا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈٰیز کے پاس تھا جس نے 2021 میں کولیج میں سری لنکا کے خلاف ٹی20 کرکٹ میں پاور پلے میں 98 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کے بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے 15 گیندوں پر ففٹی رنز سکور کیے اور پھر 44 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 100 رنز سکور کیے۔Quinton de Kock tons up as South Africa continue their carnage #SAvWI | https://t.co/xdTsAZTwIm pic.twitter.com/5dEufwz1Mu— ICC (@ICC) March 26, 2023

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی شکست، لاہور قلندرز نے 88 رنز سے میدان مار لیا

انگلش کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ایشیاء کپ 2025 خطرے میں پڑ گیا

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق محمد رضوان کا بیان

ملتان سلطانز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون سی ہے؟

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے۔۔ سادہ مزاج ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا

بابر اعظم کی وکٹ پر محمد عامر کا جشن، ویوین رچرڈز کا ’اشارہ‘ وائرل

بول سکتا ہوں، مگر تربیت نے خاموش رہنا سکھایا ہے: بابر اعظم

ٹی20 سیریز: پاک بنگلہ دیش مقابلوں کا شیڈول جاری

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی