’جانے کہاں گئے وہ دن‘، کبھی عامر خان میرے بہترین دوست تھے: کنگنا رناوت


بالی وُڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ ان کے ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ’عامر خان ان کے بیسٹ فرینڈ (بہترین دوست) تھے لیکن اب نہیں ہیں۔‘ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’ایسا تب ہوا جب ان کے اور ریتک روشن کے کیس کے دوران عامر خان نے ریتک روشن کو سپورٹ کرنا شروع کیا۔‘منگل کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کنگنا رناوت نے ’ستیہ مے و جیتے‘ کی ویڈیو کو اپنی سٹوری کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ ’سچ بتاؤں تو مجھے کبھی کبھی وہ دن یاد آتے ہیں جب عامر سر میرے بیسٹ فرینڈ تھے۔ جانے کہاں گئے وہ دن۔‘’میرے اوپر ریتک کی جانب سے قانونی کیس کرنے سے پہلے ایک بات ضرور ہے کہ انہوں (عامر خان) ںے میری رہنمائی کی، مجھے سراہا اور میری بہت سی چوائسس کو ٹھیک کیا۔ اس کے بعد انہوں نے وفاداریاں واضح کردیں، پوری انڈسٹری کا مقابلہ ایک خاتون سے تھا۔‘ان کے مطابق ’ستیہ مے و جیتے‘ کی اُس قسط میں وہ ساتھی اداکاراؤں دپیکا پاڈوکون اور پرینیتی چوپڑا کے ساتھ شریک ہوئی تھیں جہاں اداکارہ ںے بالی وُڈ میں آئٹم سانگز کے بارے میں بات کی تھی۔‘کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ ’انہوں نے جان بوجھ کر آئٹم سانگز کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ بالی وُڈ میں انہوں نے دیکھا ہے کہ جوان لڑکیاں آئٹم نمبر پر ڈانس کرتی ہیں۔‘ خیال رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنے ایک انٹرویو میں ریتک روشن کو ’سِلی ایکس‘ یعنی بے وقوف سابق محبوب کہا تھا جس پر ریتک اور ان کے درمیان کیس چل پڑا تھا۔اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھیجے تھے تاہم جب ریتک کی ایف آئی آر کو سائبر سیل سے کرائم انٹیلی جنس یونٹ منتقل کیا گیا تھا تو اداکارہ نے ٹویٹ کی تھا کہ ’ریتک کو اب آگے بڑھنا چاہیے۔‘دوسری جانب 36 سالہ اداکارہ کی کچھ مزید نئی فلمیں بھی آنے والی ہیں۔کنگنا رناوت چندرا مُکھی ٹو میں کنگنا بادشاہ کے دربار میں رقاصہ کا کردار ادا کریں گی (فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز)وہ ہدایتکار پی واسو کی فلم ’چندرا مُکھی ٹو‘ میں کام کریں گی جو کہ بلاک بسٹر تامل ہارر کامیڈی فلم ’چندرا مُکھی‘ کا سیکوئل ہے۔ چندرا مُکھی میں سپرسٹار رجنی کانتھ اور جیوتھیکا نے اداکاری کی تھی۔چندرا مُکھی ٹو میں کنگنا بادشاہ کے دربار میں رقاصہ کا کردار ادا کریں گی جو اپنی خوب صورتی اور رقص کے باعث مشہور ہے۔اس کے علاوہ مداح انہیں 1977 میں انڈیا میں لگنے والی ایمرجنسی کے موضوع پر بننے والی فلم ’ایمرجنسی‘ میں بھی دیکھ سکیں گے جس میں وہ سابق انڈین وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔ اس فلم کی ہدایتکاری بھی انہوں نے خود کی ہے۔صرف یہی نہیں وہ ’مانیکرنیکا ریٹرنز دی لیجنڈ آف ڈِڈا‘ اور ’دی ان کارنیشن سِیتا‘ میں بھی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔ اس کے علاوہ وہ فلم ’تیجاز‘ میں بھی اداکاری کر رہی ہیں جس میں وہ انڈین ایئر فورس کی پائلٹ کا کردار نبھائیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکار حمزہ علی عباسی دین کی جانب راغب

شوبزانڈسٹری کا سیاہ پہلو بے نقاب، سنسنی خیز انکشاف

ماریہ بی اور ترک ماڈل کا ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس

حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

یہ خطرناک لڑکیاں ہیں اور۔۔ اکشے کمار نے شادی کے لئے سیف کو کیوں خبرار کیا تھا؟ کرینہ کپور کے انکشافات

بیوی کام کیوں کرتی ہے؟ مانی نے پہلی بار تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا ! دیکھیں

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی