فوج کے حکومت سے غیر سیاسی تعلق کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے،میجر جنرل احمد شریف


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو سیاست میں دھکیلنا ملکی مفاد میں بہتر نہیں ، فوج کے حکومت سے غیر سیاسی تعلق کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا حکومت سے غیر سیاسی اور آئینی رشتہ ہوتا ہے ، آرمی چیف اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ طاقت کا محور عوام ہیں ، پاکستان کی فوج قومی فوج ہے، ہمارے لیے تمام سیاستدان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہیں چاہے گی کہ وہ کسی خاص سیاسی سوچ ، نظریے یا جماعت کی طرف راغب ہو ، فوج میں ہر مسلک ، ہر علاقے اور پورے پاکستان کی نمائندگی ہے ، اسی طرح یہ کسی خاص سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی ، تبدیلی کی بات کرنی ہے تو دہشت گردی کی بات کریں۔پاک فوج نے بھارت کے 6 ڈرون مار گرائے،میجر جنرل احمد شریفڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیاں،سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور الزامات کا لگاتار جھوٹا پروپیگنڈا خاص سیاسی ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے ، رواں سال اب تک چھپن مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں ، پاک فوج نے چھ جاسوس کواڈ کاپٹرز کو مار گرایا۔افواجِ پاکستان بھارت کی تمام شر انگیزیوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان کی داخلی اور بارڈر سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر مکمل طور پر توجہ مرکوز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں اور کامیابیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، عوام اور فوج کی لازوال قربانیوں سے پاکستان میں اب کوئی نو گوایریا نہیں ، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں پر کسی کو  شک نہیں ہونا چاہیے ، جس طرح پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی اور لڑ رہے ہیں ، اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ، رواں سال میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے چار سو چھتیس واقعات ہوئے ،دوسو ترانوے افراد شہید ، پانچ سو سے زائدزخمی ہوئے ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف آٹھ ہزار سے زائد آپریشنز کیے ، پندرہ سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی خاص جماعت سوچ یا نظریے کی حامی نہیں،آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے،افواج پاکستان اور اداروں کیخلاف جو بات کی جارہی ہے وہ غیر ذمہ دارانہ اور غیر آئینی ہے،ہم سمجھتے ہیں اس میں بعض لوگوں کے ذاتی مقاصد اور بیرون ملک ایجنڈے شامل ہیں۔انتخابات سے متعلق سیکیورٹی کا فیصلہ حکومت کرتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انتخابات سے متعلق سیکیورٹی کا فیصلہ حکومت کرتی ہے، وزارت دفاع نے اس سے متعلق الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق فوجی افواج پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ سابق فوجی افسران کی تنظیموں کو کسی سیاسی جماعت کا لبادہ نہیں اوڑھنا چاہیے۔سابق فوجی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ قانون سے بالاتر ہیں۔فوج کو دھونس اور فریب سے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا،میجر جنرل احمد شریفڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان ، اداروں اور ان کے عہدیداروں کیخلاف باتیں غیر ذمہ دارانہ ، غیر دانشمندانہ اور غیر آئینی ہیں، آئین ہر شہری کو اظہار رائے کا حق دیتا ہے لیکن  حدود کا تعین بھی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کچھ لوگ یہ ذاتی حیثیت میں کررہے ہیں لیکن اس کے پیچھے سیاسی مقاصد بھی ہیں، کچھ کیسز میں بیرون ملک ایجسنیوں کے آلہ کار بن کر ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا ڈسپلن اجازت نہیں دیتا ہے ہر الزام کا ترکی بہ ترکی جواب دیں ، تعمیری تنقید کو اہمیت دیتے ہیں لیکن فوج کو دھونس اور فریب سے دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین روز میں 71 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی