مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی ہے ریڈ زون کے باہر احتجاج کریں: وزیر داخلہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی ہے کہ یہ احتجاج ریڈ زون کے باہر منتقل کریں۔اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پی ڈی ایم کل احتجاج کرنا چاہتی ہے۔ لوگوں میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر غصہ ہے اور وہ بڑی تعداد میں آنا چاہتے۔ خفیہ رپورٹس کافی الارمنگ ہیں۔‘’ہمیں اندیشہ ہے کہ اگر یہ احتجاج ریڈ زون میں ہوتا ہے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی ہے کہ یہ احتجاج ریڈ زون کے باہر منتقل کریں۔‘انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر کے آگاہ کریں گے۔ ان سے رات 10 بجے دوبارہ ملاقات ہو گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ’گرفتاری کے بعد مجھے کچھ معلوم نہیں کہ باہر کیا ہوا۔ جو دہشت گردی ہوئی ہے وہ اس فتنے نے منصوبہ بندی سے کروائی ہے۔ ہم کہتے رہے ہیں کہ یہ فتنہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔ کارکنوں کو پیٹرول بم بنانے کی تربیت دی گئی۔ لوگوں کو باقاعدہ ٹارگٹ بتائے گئے۔‘’ہائی کورٹ نے انہیں ایسی ضمانتیں دیں جن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ جن کیسز کا معلوم نہیں ان کی بھی ضمانت دی۔‘انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے جس ادارے پر حملہ کیا اس پر دوبارہ حملہ آور ہوئے اور کہا کہ آئی ایس پی آر کو سیاسی جماعت بنا لینی چاہیے۔ آپ کا حل یہی ہے کہ اس جماعت (پی ٹی آئی) کو کالعدم قرار دیا جائے لیکن یہ ایک لیگل پراسیس ہے اور دیکھا جائے گا کیا کرنا ہے۔‘وزیر داخلہ نے کہا کہ ’جس نے 60 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا وہ کہتا ہے مجھے کوئی گرفتار نہ کرے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ’عمران خان نے کہا کہ اگر 60 ارب روپیہ وہاں رہتا تو قانونی کارروائی میں مزید پیسے لگ جاتے اور اگر یہ رقم سپریم کورٹ میں چلی گئی تو کیا فرق پڑتا ہے۔ یہ پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا بلکہ اس بزنس ٹائیکون کے کام آیا۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کو زمین دی گئی۔‘’جس نے 60 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا وہ کہتا ہے مجھے کوئی گرفتار نہ کرے۔ جب نیب نے گرفتار کیا تو لوگوں کے گھروں اور قومی تنصیبات کو آگ لگواتے ہیں اور پھر سپریم کورٹ سے ریلیف حاصل کرتے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار

لائیو: انڈین پنجاب کے شہر امرتسر میں مکمل بلیک آؤٹ، شہر بھر میں بجلی بند

لائیو: پاکستان کا لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس دوپہر 12 بجے تک بند کرنے کا اعلان

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

انڈیا نے بدھ کے روز بھی چند شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یہ حساب ہمیں چکانا ہو گا: خواجہ آصف

معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش

انڈیا کے حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر

بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا

بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا

بھارت نے خطے کے امن واستحکام کو خطرے میں ڈال دیا، صدر مملکت

بھارتی جارحیت میں شہید، لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی