
کراچی: سندھ حکومت نے 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان کر دیا۔حکومت سندھ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران جلائی گئی گاڑیوں کا معاوضہ اور نئی موٹرسائیکلیں دینے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنان نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور جن افراد کی موٹر سائیکلیں جلائی گئی ہیں ان کو نئی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔انہوں ںے کہا کہ جن افراد کی موٹر سائیکلیں 9 مئی کو جلائی گئی ہیں وہ تفصیلات کے ساتھ پولیس سے رابطہ کریں۔یہ بھی پڑھیں: پولیس کے مطابق 9 مئی کو جن افراد کی موٹر سائیکلیں جلی ہیں وہ مقدمہ درج کرائیں گے تو ہی ان کو تفتیش کے بعد موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔واضح رہے کہ 9 مئی کو شارع فیصل پر شرپسندوں کے ہاتھوں موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی کو نذرآتش کرنے کا واقعہ ہوا تھا۔