بشریٰ بی بی اور اُن کے بھائی پر 2 کروڑ 49 لاکھ روپے غبن کا الزام، مقدمہ درج


اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی احمد مجتبیٰ وٹو کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں غبن کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 2 جون 2023 کو درج کیے گئے مقدمے میں بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی سمیت پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ماڈل ویلج موضع کوئیکی بہاول کے ترقیاتی کاموں میں 2 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی نے ماڈل ویلج کے لیے ٹف ٹائلز، نالی اور سٹریٹ لائٹس کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو دلوایا۔ اُردو نیوز کے پاس دستیاب ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ احمد مجتبیٰ وٹو نے چند فٹ میٹیریل نالی سولنگ پر جبکہ باقی میٹیریل اپنے ذاتی ڈیرے پر لگوایا۔ علاوہ ازیں، کوئیکی بہاول گاؤں کے لیے منظور ہونے والی سٹریٹ لائٹس ملزم احمد مجتبیٰ نے اپنے ڈیرے پر لگوائیں۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ کوئیکی بہاول گاؤں کے لیے 20 عدد سٹریٹ لائٹس منظور ہوئی تھیں۔ ہر سٹریٹ لائٹ کی مارکیٹ قیمت 60 سے 65 ہزار روپے ہے جو ملزم نے اپنے ڈیرے پر لگوائی۔ مقدمے میں احمد مجتبیٰ وٹو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پہلے سے تعمیر شدہ تین کلومیٹر چورستہ میاں خاں حویلی سڑک اپنے گاؤں تک منظور کروائی۔’انہوں نے تحصیل کونسل کے عملے سے سازباز کر کے ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار ریاض احمد اور محمد افضل کو دلوایا۔‘محکمہ اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی احمد مجتبیٰ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف 2 جون 2023  کو مقدمہ درج کیا تھا (فائل فوٹو: سکرین گریب)مقدمے کے مطابق مالی سال 2021-2020 میں پہلے سے بنی ہوئی سڑک کے لیے کروڑوں روپے نکلوا کر ناقص میٹیریل کا ایک کوٹ کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن سرکل اوکاڑہ نے مقدمے میں مزید ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ احمد مجتبیٰ نے ٹھیکیدار محمد ریاض، ڈی ڈی او چوہدری شبیر احمد، سب انجینیئر علی رضا کے ساتھ ملی بھگت کی۔ ’اس ملی بھگت کے نتیجے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایما پر تخمینہ لاگت سے زائد رقم کی ادائیگی کروائی گئی۔‘محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی احمد مجتبیٰ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف 2 جون 2023  کو مقدمہ درج کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئے بلدیاتی نظام پر تنازع، ’یہ اقتدار بیوروکریسی کو سونپ رہے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی