پاکستان کو آذربائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی فراہم کریگا، معاہدہ طے پا گیا


اسلام آباد/ باکو: آذربائیجان سے آئندہ ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے، وفاقی کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانےکی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیراعظم میاں شہباز شریف گزشتہ چھ ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے، آذر بائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھیجے گی۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کا توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع، سرمایہ کاری اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔اعلامیے کے تحت وزیراعظم میاں شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا،  آذر بائجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں بھی مدد کرے گا۔علاوہ ازیں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہاف عالیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذر بائیجان کی ائیر لائن اسلام آباد کے لیے پرواز شروع کر رہی ہے، آذر ائیر لائن اسلام آباد اور کراچی کے لیے دو پروازیں چلائے گی۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کو چاول کی برآمد میں اضافہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستانی باسمتی چاول باکو میں بھی دستیاب ہوں گے۔آذربائیجان کے صدر الہاف عالیوف نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مشترکہ مشقوں میں اضافہ کیا جائے گا۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان میں روسی زبان میں گفتگو کر کے مہمانوں اور میزبانوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔پالیسی شفٹ؟ روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی، مصدق ملکوزیراعظم میاں شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی روسی زبان میں تبادلہ خیال کیا جس پر انہوں نے خوشگوار حیرت کا بھی اظہار کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئے بلدیاتی نظام پر تنازع، ’یہ اقتدار بیوروکریسی کو سونپ رہے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی