
پاکستان کے مشہور اداکار شکیل عید کے پہلے دن انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شکیل احمد پچھلے کئی دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا بائی پاس کا آپریشن بھی ہوا تھا اوع گزشتہ چند سالوں سے بیمار رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا جبکہ انھوں نے ماضی کی کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جن میں انکل عرفی، آنگن ٹیڑا، ان کہی شامل ہیں۔ اداکار کی عمر 85 برس تھی