سعودی عرب اور یو اے ای سے رقم دلانے میں آرمی چیف کا کلیدی کردار ہے،وزیراعظم


وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کو درپیش مسائل سے نکالیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بے پناہ کاوشوں کے ساتھ ڈیل طے پاگئی ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں،آئی ایم ایف کے ساتھ 9ماہ کا 3ارب ڈالر کا معاہدہ ہواہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے معاہدے کے لیے بھرپور کوشش کی،وزیرخارجہ نےسفارتی سطح پر بھرپور کاوشیں کیں ،وزیرخارجہ کی اس حوالے سے کاوشیں بڑی قیمتی ہیں۔میں آئی ایم ایف ٹیم کا اپنے اور اپنی کابینہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں،ڈیل ہونے سے کئی ماہ پہلے چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی ،ماضی میں بھی چین نے پاکستان کی بے پناہ مدد کی۔حکومت نے کمرشل قرضے وقت سے پہلے ادا کیے،سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی۔سعودی عرب نے2ارب اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر دینے کی یقین دہانی کرائی،سعودی عرب نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔اچھے وقت میں تو سب ساتھ دیتے ہیں ،برے وقت کا ساتھی اصل ساتھی ہوتا ہے،سعودی عرب اور یو اے ای سے رقم دلانے میں آرمی چیف کا کلیدی کردار ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدہ: پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیآئی ایم ایف سے معاہدہ لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے،اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔اگلے 15،20سال مل کر کام کریں تو ترقی ہمارے قدم چومے گی،پیرس میں میرے ساتھ کابینہ کے جوا راکین تھے ان سب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔خدا کرے کہ یہ ہمارا آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ ہو،پالیسی فریم ورک کے حوالے سے ہم جو کچھ کر سکیں ہم کریں گے۔روس سے خام تیل کی آمد: ایک اور وعدہ پورا کردیا، شہبازشریفوزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سوئیڈن میں بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔سوئیڈن میں بے حرمتی میں ملوث تمام ملزمان کو سزا دی جائے۔او آئی سی نے اس حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا جائے ۔مہنگائی اتنی ہے کہ غریب آدمی کا 50 ہزار میں بھی گزارا نہیں ہو رہا،شہبازشریفاو آئی سی نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دی جائے،پاکستان او آئی سی کے فیصلوں کی بھرپور تائید کرتا ہے۔پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ آئندہ کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام ہونی چاہئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

کیا چین اور امریکہ کے درمیان ’محصولات کی تجارتی جنگ‘ سے پاکستان میں سولر پینل سستے ہوں گے؟

’میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ‘: ایران کی سب سے اہم بندرگاہ پر دھماکہ جس نے کئی سوال کھڑے کیے

ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘

وہ ملک جہاں کتے کو چہل قدمی نہ کروانا، بچے کا فیڈر گفٹ کرنا اور نوکری چھوڑنے سے پہلے نوٹس نہ دینا قابلِ سزا ’جرم‘ ہیں

خواتین کو دھمکاتی کابل کی دیواریں: ’خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرنے والی عورت زانی ہے‘

’پانی یا خون‘: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی انڈیا کو وارننگ اور مودی کے وزرا کا ردعمل

واہگہ بارڈر کی بندش سے پاکستان اور انڈیا میں سے کس کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا؟

پہلگام میں حملے کی سازش رچنے والوں کو کڑا جواب دیا جائے گا: نریندر مودی

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

کینیڈا میں تقریب کے دوران ہجوم پر گاڑی چڑھانے والا ملزم گرفتار

ایران کی شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ، 18 ہلاک: آگ بجھانے کی کوششیں جاری، چین کی اپنے شہریوں کو تنبیہ

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، پوتن کی نیت پر شک

’بہت زیادہ جلن اور خارش ہوتی ہے‘: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی