ایف سی کی گاڑی پر حملہ، ’خودکش بمبار ایک ٹانگ سے معذور تھا‘


صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں دو روز قبل منگل کو کو ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 10 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس خودکش حملے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔تفتیشی ٹیم سے تعلق رکھنے والے ذرائع کے مطابق ’خودکش حملہ آور ایک ٹانگ سے معذور تھا جس کے لیے آلٹو گاڑی میں خصوصی سیٹ لگائی گئی تھی جبکہ گاڑی میں ویل چئیر بھی موجود تھی۔‘’ابتدائی تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خودکش حملہ آور شدید بیمار تھا اور اسے یورین بیگ بھی لگا ہوا تھا۔‘سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت کے لیے مختلف ہسپتالوں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ تفتیش کے مطابق حملہ آور پشاور پجگی کے علاقے میں کار میں سوار ہوا اور مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا حیات آباد پہنچا۔جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آور کا مبینہ موبائل فون بھی برآمد ہوا جس کی سم سے پنجاب میں بھی رابطے کیے گئے تھے۔تفتیشی ٹیم سے تعلق رکھنے والے ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے ایک روز قبل پشاور میں قیام کیا تھا تاہم اس بارے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے خلاف سنائپر کا استعمالگزشتہ رات بدھ کو ریگی ماڈل ٹاون میں پولیس پر حملہ کیا گیا جس میں دو اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دو زخمی ہیں۔ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کمپاونڈ میں دو خودکش حملہ آوروں نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ (فوٹو: اے ایف پی)انسپکٹرجنرل (آئی جی) پولیس اختر حیات گنڈا پور نے جمعرات کو پولیس لائنز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’حملہ آوروں نے سنائپر تھرمل ویژن ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دہشت گردوں نے دور سے نشانہ لگا کر دونوں اہلکاروں کے سر پر گولیاں ماریں۔‘خیال رہے کہ جمعرات کو ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کمپاونڈ میں دو خودکش حملہ آوروں نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس سے چار اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔آئی جی پولیس کے مطابق دہشت گردی کے حملے کی اطلاع 13 جولائی کو انٹلیجنس اداروں نے دی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

افغانستان سے آئے 54 شدت پسند ہلاک: ’یہ گروہ پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگردی کرنا چاہتا تھا‘، آئی ایس پی آر

افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54 شدت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبے کے حوالے سے اہم پیشرفت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی معیشت کے لیے مددگار نہیں: محمد اورنگزیب

پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 54 دہشتگرد ہلاک

ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر انتہا پسند بھارتیوں کا حملہ، عمارت کے شیشے توڑ دیے

بھارت نے حملہ کیا تو بھر پور فوجی کارروائی کی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارت نے حملہ کیا تو بھر پور فوجی کارروائی کی جائے گی، وزیر دفاع کا خواجہ آصف

’پانی یا خون‘: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی انڈیا کو وارننگ اور مودی کے وزرا کا ردعمل

واہگہ بارڈر کی بندش سے پاکستان اور انڈیا میں سے کس کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا؟

پاکستان کی مؤثر سفارتکاری نے سلامتی کونسل میں کامیابی حاصل کی، بھارت مایوسی کا شکار

پہلگام میں حملے کی سازش رچنے والوں کو کڑا جواب دیا جائے گا: نریندر مودی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی