فلم جان جاں، قاتل ’ایکس‘ کی کہانی!


آپ غور کریں کہ آج کل اگر کہانی مضبوط ہو تو فلموں میں فضول کی لڑائی بھڑائی، آئٹم سانگ اور بھرتی والے تعاقب کے سین بہت کم دکھائے جاتے ہیں۔ وہ اس لیے کہ اچھی کہانی کی وجہ سے ان کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ فلموں میں یہ تمام غیرضروری چیزیں صرف عوام کو سیٹ سے چپکا کر بٹھانے کے لیے ڈالی جاتی ہیں۔سچی بات کروں تو نیٹ فلیکس کی فلم ’جان جاں‘ دیکھ کر مجھے میتھ (حساب) کے ٹیچرز سے بہت زیادہ ڈر لگنے لگا ہے۔ میرا ویسے بھی حساب کتاب ذرا کمزور ہے اور اگر کسی ایسے بندے سے واسطہ پڑ جائے جو منطق میں بھی استاد ہو تو سمجھیں آپ گئے کام سے۔اس فلم کی کہانی جاپان کے معروف ناول نگار کیگو ہیگاشینو کے مشہور ناول The Devotion of  Suspect X پر مبنی ہے جو انہوں نے سنہ 2005 میں لکھا تھا۔ ہیگاشینو کی تجسس سے بھرپور کہانیاں اکثر نفسیاتی اور فلسفیانہ موضوعات سے جڑی نظر آتی ہیں۔ اس ناول پر ان کو متعدد اعزازات بھی مل چکے ہیں۔ناول میں بیان کی گئی کہانی میں چار مرکزی کردار ہیں لیکن اس فلم کے مرکزی کردار تین ہیں۔ مایا ڈیسوزا کا کردار کرینہ کپور جبکہ میتھ ٹیچر نارین اور انسپکٹر کرن کے کردار بالترتیب جے دیپ اہلاوٹ اور وجے ورما نے بخوبی ادا کیے ہیں۔فلم کی شوٹنگ پہاڑوں اور حسین قدرتی نظاروں سے گھرے کلیمپونگ کے خوب صورت قصبے میں کی گئی ہے جو بنگال اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے۔فلم کی کہانی میں مایا کا کردار ایک ایسی خاتون رقاصہ کا ہے جو اپنی گناہ آلود زندگی ترک کر کے شوہر سے بھاگ کر اپنی بیٹی کے ساتھ کلیمپونگ میں آ بستی ہے۔ شومئی قسمت کہ شوہر اسے 14 برس بعد ڈھونڈ نکالتا ہے اور بیٹی سمیت واپس اسی گناہ آلود زندگی کی جانب لے جانے پر مصر ہے۔اسی اثنا میں مایا کے شوہر کا قتل ہو جاتا ہے۔ نارین، ایک میتھ ٹیچر قصبے کے سکول میں پڑھاتا ہے اور مایا کا ہمسایہ بھی ہے۔ انسپکٹر کرن کلیمپونگ میں ہوئے اس قتل کی تفتیش کرنے کے لیے تعینات کیا جاتا ہے۔ اب اس سب کے بیچ وہ قاتل میتھ کے مضمون میں موجود مشہور زمانہ ’ایکس‘ ہے جس کو کھوجتے ہوئے شطرنج کی بساط کی طرح فلم کی کہانی منطقی چالیں چلتے ہوئے آگے بڑھتی ہے۔’جان جاں‘ کی آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ 7.4 ہے۔ (فوٹو: نیٹ فلکس)نیٹ فلیکس سے سٹریمنگ پلیٹ فارم پر اداکاری کا آغاز کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ان کو 23 سال بعد پھر سے ایسا محسوس ہو رہا کہ جیسے وہ بالکل نئی اداکارہ کے طور پر فلم میں کام کر رہی ہیں۔نیٹ فلیکس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت پُرجوش ہوں کہ 190 ممالک میں بیک وقت ناظرین میری فلم دیکھ سکیں گے اور ایک ایسے کردار میں جو پہلے سے بہت مختلف ہونے کے ساتھ میرے بہترین کرداروں میں سے ایک ہو گا۔فلم میں سب سے مضبوط کردار مجھے میتھ ٹیچر نارین کا لگا۔ جے دیپ اہلاوٹ نے جو سیزن ’پاتال لوک‘ سے کافی زیادہ مشہور ہو گئے تھے، اس کردار کو شاندار طریقے سے ادا کیا ہے۔ کرینہ کپور نے بہت عرصے بعد اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر ایسا کردار ادا کیا ہے جو پہلے ان کے فلموں میں نظر نہیں آتا۔اس فلم کے ہدایت کار سوجوئے گھوش ہیں جن کو سسپنس اور تھرلر فلمیں بنانا پسند ہیں۔ وہ اس سے پہلے ’کہانی‘ اور ’بدلہ‘ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں جن میں بالترتیب ودیا بالن اور امیتابھ بچن کام کر چکے ہیں۔ اس فلم کا سکرین پلے بھی انہوں نے ہی لکھا ہے۔جاپان اور کوریا میں اس ناول پر سنہ 2008 اور 2012 میں فلمیں بن چکی ہیں جن کو کافی پسند کیا گیا تھا تاہم بالی ووڈ میں اس ناول کو پہلی بار فلم کا روپ دیا گیا ہے۔اس فلم کی کہانی جاپان کے معروف ناول نگار کیگو ہیگاشینو کے مشہور ناول The Devotion of  Suspect X پر مبنی ہے۔ (فوٹو: امیزون)21 ستمبر کو نیٹ فلیکس پر یہ فلم ریلیز کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی بی پر اس کی ریٹنگ 10 میں سے 7.4 ہے جبکہ 91 فیصد ناظرین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔فلم کا پلاٹ اور کہانی مضبوط ہے اور اداکاری کے لحاظ سے بھی فلم بہترین ہے۔ اگر آپ نے بہت زیادہ سسپنس اور مسڑی ناول پڑھ رکھے ہیں اور ایسی فلمیں بھی دیکھ رکھی ہیں تو یہ مت سمجھیں کہ یہ فلم دیکھنا بے کار جائے گا کیوںکہ میتھ ٹیچر نارین کا کہنا ہے کہ ہر مسئلے کے دو حل ہوتے ہیں۔ ایک بالکل سامنے نظر آنے والا حل ہوتا ہے، اور وہی سچ ہوتا ہے جو اگر آپ نہ دیکھ پائیں تو پھر آپ اس حل کو قبول کر لیتے ہیں جو کوئی دوسرا آپ کو بتا دے۔آپ مسائل کا کون سا حل قبول کرتے ہیں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکار حمزہ علی عباسی دین کی جانب راغب

شوبزانڈسٹری کا سیاہ پہلو بے نقاب، سنسنی خیز انکشاف

ماریہ بی اور ترک ماڈل کا ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس

حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

یہ خطرناک لڑکیاں ہیں اور۔۔ اکشے کمار نے شادی کے لئے سیف کو کیوں خبرار کیا تھا؟ کرینہ کپور کے انکشافات

بیوی کام کیوں کرتی ہے؟ مانی نے پہلی بار تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا ! دیکھیں

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی