’مشترکہ مستقبل کی امید تھی‘، عاصم اظہر اور میرب علی کی راہیں جدا


گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کے تین سال بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز اور دوستوں کا حق ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد، میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی نے ایک مختلف رُخ اختیار کیا ہے۔‘عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ ’ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔‘انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ وہ اُن کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کے بعد انہوں نے اور میرب علی نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔واضح رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے 2022 میں ایک فیملی تقریب میں منگنی کی تھی۔ منگنی کے بعد دونوں اکثر و بیشتر مختلف تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرتے نظر آتے تھے۔قبل ازیں، عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوعِ گفتگو رہی ہے، جس کے بعد اُن کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عنایہ خان کا افغان کرکٹرراشد خان سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

اقرارالحسن کی پہلی بیوی اور تیسری بیوی ایک پوڈکاسٹ میں، سوشل میڈیا پر تہلکہ

صنم چوہدری کی شوبزانڈسٹری میں دھواں دار واپسی

کنسرٹ کے دوران مداح پر تشدد کیوں کیا؟ طلحہ انجم کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

’مشترکہ مستقبل کی امید تھی‘، عاصم اظہر اور میرب علی کی راہیں جدا

لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور اس نے لاکھوں ضائع کردیے۔۔ معاذ صفدر کے بیوی کو گلدستہ دینے کی ویڈیو پر صارفین کیوں برہم ہوگئے؟

پرورش ڈرامے کی عانیہ کو پڑھائی کیوں چھوڑنی پڑی؟ اسکول میں اساتذہ کے افسوس ناک رویے سے متعلق انکشافات

حسن نے کہا کاش تم اسلام قبول کرلو۔۔ شوہر کی دلی آرزو پر سنیتا مارشل نے کیا جواب دیا؟

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

صنم چوہدری کا ڈراموں میں واپسی کا اعلان

پیسہ یا پیار؟ کومل میر کا حیران کن انتخاب

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی