صنم چوہدری کی شوبزانڈسٹری میں دھواں دار واپسی


سابق پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے شوبزانڈسٹری میں واپسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ صنم چوہدری نے کچھ برس قبل امریکا میں مقیم پاکستانی ہِپ ہَاپ گلوکار سومی چوہان سے شادی اور روحانی سفر کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ سابق اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دین اور قرآن سے متعلق تعلیمات کو شیئر کرتی ہیں، جہاں ان کے چاہنے والوں کی تعداد 2.6 ملین ہیں۔حال ہی میں صنم چوہدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا، جس میں ایک مداح کی جانب سے سوال کیاگیا کہ کیا آپ حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھیں گی؟صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا۔اسکرین گریب انسٹاگرام جس کا جواب دیتے ہوئے سابق اداکارہ نے کہا کہ میں ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھ سکتی ہوں اگر وہ ڈرامہ دیکھنے والوں کو اللہ کے نزدیک کرنے کا پیغام دے اور اگر مجھے اپنی حدود میں رہ کر مکمل حجاب میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے سابق اداکارہ صنم چوہدری نے گھر تتلی کا پر، شیزا، آسمان پہ لکھا، میرا ابرو، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے جیسے دیگر مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے جو لوگوں میں مقبول بھی رہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عنایہ خان کا افغان کرکٹرراشد خان سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

اقرارالحسن کی پہلی بیوی اور تیسری بیوی ایک پوڈکاسٹ میں، سوشل میڈیا پر تہلکہ

صنم چوہدری کی شوبزانڈسٹری میں دھواں دار واپسی

کنسرٹ کے دوران مداح پر تشدد کیوں کیا؟ طلحہ انجم کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

’مشترکہ مستقبل کی امید تھی‘، عاصم اظہر اور میرب علی کی راہیں جدا

لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور اس نے لاکھوں ضائع کردیے۔۔ معاذ صفدر کے بیوی کو گلدستہ دینے کی ویڈیو پر صارفین کیوں برہم ہوگئے؟

پرورش ڈرامے کی عانیہ کو پڑھائی کیوں چھوڑنی پڑی؟ اسکول میں اساتذہ کے افسوس ناک رویے سے متعلق انکشافات

حسن نے کہا کاش تم اسلام قبول کرلو۔۔ شوہر کی دلی آرزو پر سنیتا مارشل نے کیا جواب دیا؟

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

صنم چوہدری کا ڈراموں میں واپسی کا اعلان

پیسہ یا پیار؟ کومل میر کا حیران کن انتخاب

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی